🗓️
سچ خبریں:یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس کا مقصد اس ملک کی عوامی طاقت کو کمزور کرنا ہے۔
یمن میں جنگ بندی سمجھوتے پر دو اپریل سے عمل درآمد شروع ہوا ہے تاہم جارح سعودی اتحاد ہر روز اس کی خلاف ورزی کررہا ہے،یمن کے ایک فوجی ذریعے نے المسیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا کہ جارح سعودی اتحاد اور اس کے زرخرید ایجنٹوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یمن جنگ بندی معاہدے کی ایک سو چونتیس بار خلاف ورزی کی ہے۔
یمنی ذرائع کے اعلان کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں اور ڈرون طیاروں نے مأرب ، تعز ، حجہ ، الجوف ، صعدہ ، الصانع اور البیضا صوبوں کی فضاؤں میں جاسوسی پروازیں انجام دیں جبکہ توپوں سے گولہ باری کی اور راکٹ حملے بھی کئے ۔
جارج سعودی اتحاد اور اس کے زرخریدوں نے صوبہ حجہ ، مآرب ، صعدہ، الضلعیہ اور البیضاء صوبوں میں بعض اہداف کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا، یاد رہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہانس گرانڈبرگ نے یکم اپریل کو یمن میں دومہینے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی خبردی تھی۔
گرانڈبرگ نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت اور جارح سعودی اتحاد نے اقوام متحدہ کی تجویزپر دومہینے کے جنگ بندی سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں جس پر دواپریل شام سات بجے سےعمل درآمد شروع ہوجائے گا، یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے یاد دہانی کرائی کہ اس جنگ بندی کا مقصد یمن کے عوام کو تشدد اور تکلیف و اذیت سے باہر نکالنا بالخصوص اس ملک میں جنگ کے خاتمے کے لئے ایک امید پیدا کرنا ہے۔
درایں اثنا یمنی حکام نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی جانب سے دومہینے کی جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے یاد دلایا ہے کہ جب تک فریق مقابل جنگ بندی کی پابندی کرتا رہے گا اس وقت تک یمنی بھی فوجی کارروائیاں روکے رکھیں گے اور اس کی پابندی کریں گے، یمنیوں کے اعلان کے مطابق یہ جنگ بندی فوجی کارروائیاں روکنے ، پروازوں کے لئے صنعا انٹرنیشنل ایر پورٹ کھولنے اورایندھن کے حامل بحری جہازوں کے لئے الحدیدہ بندرگاہوں کو کھولنے پر مشتمل ہے تاہم ان میں سے کسی پر عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسٹاک مارکیٹ میں 400 پوائنٹس کا اضافہ
🗓️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف کی جانب سے زرتبادلہ کی شرح میں
ستمبر
مسجد اقصیٰ کو تقسیم کرنے کا منصوبہ اعلان جنگ ہے: فلسطینی استقامت
🗓️ 9 جون 2023سچ خبریں:صیہونی عارضی پارلیمنٹ Knesset میں لیکود پارٹی کے رکن Omit Halevi
جون
80% روسی عوام کا ولادیمیر پیوٹن پر اعتماد
🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں: یوکرین جنگ کے حوالے سے روس پر مغربی ممالک
اگست
سعودیہ عرب کا پاکستان کو حاصل ڈپازٹ 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عندیہ
🗓️ 10 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی
جنوری
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے سلسلہ میں سعودی وزیر خارجہ کا اہم بیان
🗓️ 2 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ تل ابیب کے ساتھ
اپریل
اسرائیل حقیقت کی آواز کو خاموش کرنا چاہتا ہے: مجاہدین تحریک
🗓️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصرت کیمپ میں
دسمبر
ترکی صہیونی قیدیوں کی رہائی کیوں چاہتا ہے ؟
🗓️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کی وزارت خارجہ کے ایک ذریعے نے بتایا کہ وزیر
اکتوبر
فلسطینی قیدی مغربی کنارے تک کیوں نہیں پہنچے؟
🗓️ 12 ستمبر 2021سچ خبریں:کچھ تجزیہ کاروں نے چھ فلسطینی اسیروں کی عظیم کامیابیوں کا
ستمبر