?️
سچ خبریں:ٹرمپ کے دور صدارت میں معزول کیے جانے والے سابق امریکی وزیر دفاع نے پینٹاگون کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
ٹیلی ٹریڈر کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی وزیر دفاع مارک اسپیئر نے پینٹاگون کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، مارک اسپیئر نے کہا کہ اس وزارت نے غیر قانونی طور پر میری کتاب کے کچھ حصوں کی اشاعت کو روکا ہے جبکہ پینٹاگون کے مطابق، یہ یادداشتیں اسپیئر کے وزیردفاع کے دور کی ہیں اور ان میں خفیہ معلومات دکھائی دیتی ہیں۔
اسپیئر نے اپنی شکایت میں لکھاکہ وزیر دفاع کے طور پر میرے پورے دور میں، ملک کو بڑھتے ہوئے غیر ملکی خطرات، صحت کے بحران، پینٹاگون میں منتقلی، شہری بدامنیاور وائٹ ہاؤس میں متعدد تناؤ جیسے مسائل کا سامنا رہا ہے،یادرہے کہ سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت اور اس کے خلاف ہونے والےعوامی احتجاج کے دوران مظاہرین کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال پر بعداسپیئر اور ٹرمپ کےدرمیان اختلافات ہوئےجس کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ اسپئیر لازمی حد تک وفادار نہیں تھے اور اسپئیر کو یقین آیا کہ ٹرمپ محکمہ دفاع کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ یادداشت میں ایک اہم متن، جسے ولیم موریو نے شائع کرنا ہے، رازداری کے بہانے اسپیئر کی پہنچ سے دور رکھا گیا تھا، اور اسپیئر اس بات پر زور دےرہے ہیں کہ اس اہم متن میں بالکل بھی خفیہ معلومات نہیں ہیں۔
انہوں نے مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ ان کی یادداشتوں کے تحریری ورژن کے تقریباً 60 صفحات میں ترمیم کی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
لبنان میں صیہونیوں کے ساتھ سازش کے خلاف عرب میڈیا کانفرنس کے انعقاد پر آل خلیفہ ناراض
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:بحرین کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو
دسمبر
مظلوم یمنی عوام کی آواز دنیا تک پہنچنی چاہیے:یمنی وزیر خارجہ
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:یمن کے وزیر خارجہ ہشام شرف نےاس ملک میں انسانی حقوق
فروری
کیا حقیقت میں نیتن یاہو کے خلاف بغاوت ہونے والی ہے؟
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: اسرائیل کے فوجی اور سکیورٹی حکام نیتن یاہو کو ہر
اگست
ایف بی آر نے 56 شہروں میں جائیداد کی قیمت 80 فیصد تک بڑھا دی
?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جائیداد کی قیمت کو مارکیٹ ریٹ کے قریب
اکتوبر
ٹرمپ اور میڈیا کے درمیان تناؤ، امریکہ میں آزادی اظہار کے لیے خطرے کی گھنٹی
?️ 12 نومبر 2025 ٹرمپ اور میڈیا کے درمیان تناؤ، امریکہ میں آزادی اظہار کے
نومبر
وزیر اعظم کی موجودگی میں ملک میں کورونا ویکسین کا آغاز
?️ 2 فروری 2021وزیر اعظم کی موجودگی میں ملک میں کورونا ویکسین کا آغاز اسلام
فروری
کیا ٹرمپ صیہونیوں کی حمایت میں حکم جاری کریں گے؟
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: نیویارک پوسٹ نے اعلان کیا کہ اس نے ایک سرکاری
جنوری
سعودی عرب میں 68 ہزار قیدیوں کی حالت زار
?️ 7 اکتوبر 2021سچ خبریں:اسعودی لیکس کے مطابق انسانی حقوق کی دستاویزات سے پتہ چلتا
اکتوبر