?️
سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری میدویدیف نے کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے پاس عدالت میں پیش ہونے یا مزاحیہ شوز میں ثانوی کردار ادا کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔
روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ میدویدیف نے زیلنسکی کے مستقبل کے بارے میں ٹاس نیوز ایجنسی کے ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ یا تو عدالت کے چکر کاٹیں گے یا پھر کامیڈی شوز میں ثانوی کردار کے ساتھ نظر آئیں گے۔
میدویدیف نے لوہانسک اور ڈونیٹسک علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں کے دورے کا مقصد ریپبلک آف لوگانسک اور ڈونیٹسک اور دیگر آزاد کردہ علاقوں کے لوگوں کے دفاع میں اضافے کے طریقوں کی چھان بین کرنا ہے۔
یاد رہے کہ زیلنسکی کے مزاحیہ پروگراموں کے حوالے سے روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ کے بیانات مزاحیہ پروگراموں میں یوکرین کے صدر کی تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہیں، جہاں 17 سال کی عمر میں زیلنسکی نے KVN نامی مقامی ٹیلی ویژن کامیڈی مقابلے کی ٹیم میں شمولیت اختیار کی اور بہت جلد وہ 1997 میں اپنی مقامی ٹیم کی شکل میں اس ٹیلی ویژن مقابلے کی بڑی لیگ جیتنے میں کامیاب ہوگئے،انہوں نے ایک اداکار، ہدایت کار یا پروڈیوسر کے طور پر کئی سماجی کامیڈی سیریز میں بھی کردار ادا کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ڈک چینی نے ٹرمپ کی طاقتوں کو ہموار کیا
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: گارڈین اخبار نے ایک نوٹ میں کہا ہے کہ ڈک
نومبر
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ امریکی رویے سے ناراض
?️ 3 اگست 2025اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ امریکی رویے سے ناراض امریکہ کے خصوصی
اگست
جرمن کمپنیاں مختلف شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں: وزیر خارجہ
?️ 12 اپریل 2021برلن(سچ خبریں)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پ
اپریل
سوشل میڈیا بھی صیہونیوں سے ناراض
?️ 5 جون 2021اسرائیل کے وزیر اعظم کے بیٹے کے زریعہ لوگوں کو صیہونی کنیسیٹ
جون
بنوں میں پولیو ٹیموں پر حملوں کے بعد پولیس کی ہڑتال
?️ 12 ستمبر 2024بنوں: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو کے قطرے
ستمبر
غزہ میں داخل ہونے والے صیہونی فوجی کہاں چھپتے ہیں؟
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: شائع شدہ خبروں میں غزہ کی پٹی کے مختلف محوروں
نومبر
جولانی کی علمی خصوصیات کے بارے میں ترک تجزیہ کار کا نظریہ
?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: جولانی کی شناخت کرنے کی کوشش، جس نے اب احمد
مارچ
وزیراعظم نےسپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا
?️ 10 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے احترام
نومبر