🗓️
سچ خبریں: Axios نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلیوں کی اکثریت قبل از وقت انتخابات چاہتی ہے۔
Axios نیوز ایجنسی نے تاکید کی ہے کہ اسرائیل کے اہم چینلز کے جائزوں کے مطابق اسرائیلیوں کی اکثریت قبل از وقت انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ان پولز کی بنیاد پر، اگر اب انتخابات ہوتے ہیں تو بنی گینٹز نیتن یاہو کو شکست دیں گے۔
دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ شہر کے قریب الکویت اسکوائر میں انسانی امداد کی تقسیم کی ذمہ دار عوامی اور خانہ بدوش کمیٹیوں کو نشانہ بنانے کی نازی اور مجرم اسرائیلی فوج کی کارروائی اور ان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بائیڈن نے اسرائیل کو چھوڑ دیا ہے :ٹرمپ
یاد رہے کہ ان کمیٹیوں کے متعدد ملازمین کی شہادت مجرم صہیونیوں کی بربریت کا ایک اور ثبوت ہے جو کہ غزہ کے ہر مقامی اور قومی اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں
بیان میں آیا ہے کہ فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے ایسے مذموم منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انسانی امداد تقسیم کرنے والے اداروں کو نشانہ بنا کر صیہونی علاقے میں افراتفری اور عدم تحفظ پھیلا رہے ہیں۔
حماس نے کہا کہ ہم اس بات پر تاکید کرتے ہیں کہ صیہونی دشمن کے خونی جرائم میں اضافہ فلسطینی قوم کے عزم اور ارادے کو کبھی نہیں توڑ سکے گا اور انہیں متزلزل نہیں کرے گا نیز فلسطینی قوم اور اس کے تمام دھارے غاصبوں کے خلاف لڑتے رہیں گے اور مجرم دشمن کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
اس تحریک نے عالمی برادری اور تمام بین الاقوامی اور علاقائی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور نازی صہیونی دشمن کے جرائم کو روکیں جو فلسطینیوں کو وحشیانہ بمباری کے ذریعے یا بھوک سے مرنے جیسے ہتھیاروں کے استعمال کے ذریعے دنیا کے سامنے قتل کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے وسط میں النصیرات کیمپ کے مشرق میں الہباش خاندان کے گھر پر بمباری کی، بتایا جاتا ہے کہ اس جرم میں 15 فلسطینی شہید ہوئے اور کئی دیگر ملبے تلے دب گئے۔
اسی دوران مجاہدین نے اعلان کیا کہ آج اور کل انہوں نے مغربی غزہ میں الشفاء اسپتال کے اطراف میں صیہونی حکومت کے دو مرکاوا ٹینکوں کو آر پی جی گولیوں سے نشانہ بنایا۔
اس کے علاوہ قدس افواج نے اعلان کیا کہ ان کی غزہ شہر کے الشفاء اسپتال کے ارد گرد اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور ان فورسز کے متعدد افراد کو ہلاک اور زخمی کیا۔
الجزیرہ کے رپورٹر نے بھی بتایا کہ صہیونی فوج نے غزہ شہر کے الکویت اسکوائر میں انسانی امداد کی تقسیم کی ذمہ دار خانہ بدوش کمیٹیوں کو نشانہ بنایا جس کے دوران کم از کم 23 افراد شہید ہوئے۔
نیز، میڈیا ذرائع نے غزہ کی پٹی میں لڑائی کے مختلف محوروں میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں اور اسرائیلی قابض فوج کے درمیان شدید تصادم کی اطلاع دی۔
غزہ سے ایک اور خبر یہ ہے کہ فلسطینی سپریم کورٹ کے نائب صدر محمد صلاح الدریوی غزہ کی پٹی میں صیہونی قابض فوج کی بمباری میں شہید ہوگئے۔
اگرچہ ایک طرف طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کو 165 دن گزر چکے ہیں اور دوسری طرف غزہ کی پٹی کے خلاف صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں کے باوجود غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی کاروائیاں بدستور جاری ہیں۔
القسام بٹالینز (فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ) نے اعلان کیا ہے کہ ان بٹالینز کے مجاہدین نے غزہ شہر کے الشفاء اسپتال کے اطراف میں صیہونی حکومت کے 7 ہتھیاروں کو یٰسین 105 کی متعدد گولیوں سے نشانہ بنایا۔
اس کے علاوہ، القسام کے عسکریت پسند غزہ شہر کے الشفاء اسپتال کے ارد گرد صہیونی فوجیوں کے ایک گروپ کو ٹی بی جی کی گولیوں سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کو خطرناک حالات کا سامنا
اس کارروائی میں القسام کے مجاہدین نے ان میں سے بعض صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور دیگر کو زخمی کر دیا۔
مشہور خبریں۔
بین الاقوامی فنڈنگ سے چلنے والے منصوبوں میں غلطیوں کا انکشاف
🗓️ 28 نومبر 2023اسلامآباد:(سچ خبریں) سینیٹ پینل نے توانائی کے بین الاقوامی کثیرالجہتی فنڈد منصوبوں
نومبر
وزیراعظم 3 سے 5 فروری تک چین کا دورہ کریں گے: وزیر خارجہ
🗓️ 27 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ
جنوری
اسرائیلی قیدی کا نتن یاہو سے خطاب
🗓️ 11 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ ہفتوں کے دوران قسام بریگیڈز نے متعدد ویڈیوز جاری
مئی
مقبوضہ قدس کے قریب تباہ کن آتشزدگی؛ ہزاروں صہیونی آبادکار نقل مکانی پر مجبور
🗓️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:مقبوضہ قدس کے پہاڑی علاقوں میں وسیع آآتشزدگی اور صیہونی
مئی
ترکی کا اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کے بارے میں اہم بیان
🗓️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں اعلان کیا
نومبر
پنجاب حکوت میں تبدیلی سے پورے ملک پر گرفت کمزور ہوسکتی ہے
🗓️ 29 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے
مارچ
قومی شناختی کارڈز رکھنے والوں کو ویکسین لگاناہماری ترجیح ہے:اسد عمر
🗓️ 23 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جن
مئی
پی ٹی آئی ایک بار پھر نشانے پر،مزید دو رہنما گرفتار
🗓️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر
جولائی