ریپبلکن پارٹی سے ٹرمپ کو ایک اور دھچکا

ریپبلکن

?️

سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کے حالیہ اجلاسوں نے ریپبلکن پارٹی کے حامیوں میں سابق امریکی صدر کی پوزیشن کو پست کر دیا ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ امریکی کانگریس پر حملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی اعلانیہ سماعتوں کو ملکی ٹیلی ویژن چینلز پر نشر کرنے سے ریپبلکن پارٹی کے حامیوں میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن متزلزل ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کے مطابق روئٹرز نیوز ایجنسی اور ایپسوس پولنگ سینٹر کی جانب سے کیے گئے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 6 جنوری 2021 کے واقعات کے حوالے سے امریکی ایوان نمائندگان کی منتخبہ کمیٹی کے اعلانیہ اجلاسوں کے 6 ہفتوں کے اندر ریپبلکنز کے نزدیک ٹرمپ کی پوزیشن کمزور ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ رائے شماری کانگریس پر حملے کی آٹھویں سماعت سے عین قبل کرائی گئی گئی اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ 40% ریپبلکن کم از کم کسی حد تک یقین رکھتے ہیں کہ ٹرمپ اس مہلک واقعے کے لیے ذمہ دار ہیں،یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ اعلانیہ جلسوں کے انعقاد سے 6 ہفتے پہلے اور جو ٹیلی ویژن نیٹ ورکس پر بھی نشر ہوتے ہیں، یہ شرح 33 فیصد تھی۔

یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ پچھلے سروے میں جو جون میں ان ملاقاتوں سے پہلے کرائے گئے تھے، ریپبلکن پارٹی کے چار میں سے ایک حامی اس بات پر متفق تھے کہ ٹرمپ کو 2024 کے انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔

 

مشہور خبریں۔

خطے میں امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، شبیر احمد شاہ

?️ 3 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر

قومی، صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکینت معطل

?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے

نیپرا کی صارفین کے اخراجات بڑھانے پر حکومت کی بجلی سے متعلق پالیسیوں پر شدید تنقید

?️ 4 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا  نے حکومت کی جانب سے بجلی پیدا

مبینہ ٹوئٹ کا معاملہ: شیر افضل مروت کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر

سعودی عرب کی چوبیس گھنٹے میں اٹھارہ بار یمن پر بمباری

?️ 2 جون 2021سچ خبریں:پچھلے چوبیس گھنٹوں میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن

صیہونی فوج ہائی الرٹ

?️ 11 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ نے فلسطینی مزاحمتی تحریک کی طرف سے صہیونی

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کیوں ناکام ہوئے

?️ 20 اگست 2025ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کیوں ناکام ہوئے امریکی ویب

روسی افراد اور اداروں کے خلاف نئی امریکی پابندیاں

?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے بدھ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے