?️
سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گزشتہ منگل کو مستقبل کی سرمایہ کاری کا منصوبہ کے نام سے ہونے والی کانفرنس میں صہیونی سرمایہ کاروں کی موجودگی نے میڈیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گزشتہ منگل کو مستقبل کی سرمایہ کاری کا منصوبہ کے نام سے ہونے والی کانفرنس میں اسرائیلی تاجروں کی موجودگی اس حکومت اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کو قبول کرنے کی واضح علامت ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا کہ سعودی عرب، جو اسلام کے مقدس ترین مقامات کی میزبانی کرتا ہے اور کسی دوسرے مذہب میں تبدیلی کو غیر قانونی سمجھتا ہے، طویل عرصے سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے سے گریز کرتا رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ جب تک فلسطینی اپنی ریاست قائم نہیں کرتے وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے میں متحدہ عرب امارات جیسے اپنے پڑوسیوں کی پیروی نہیں کرتا ہے، لیکن حالیہ برسوں میں، سعودی عرب نے بارہا یہودی معززین کی میزبانی کی ہے اور اسرائیل کے ساتھ خفیہ تجارتی اور سکیورٹی تعلقات شروع کیے ہیں اس لیے کہ دونوں ہی ایران کو ایک مشترکہ حریف کے طور پر دیکھتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ریاض میں قیام کے دوران صیہونی تاجروں اور سرمایہ کاروں نے رٹز کارلٹن ہوٹل میں قیام کیا اور کھلے عام سعودیوں سے ملے،یاد رہے کہ اس کانفرنس میں سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے بھائی جو الیکٹرک ٹرک کمپنی چلاتے ہیں، بھی موجود تھے، ابراہم برکووٹز، ایک امریکی صیہونی جس نے کانفرنس کے دوران کپاہ کی ٹوپی پہنی ہوئی تھی، نے بھی وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے کوشش کی کہ اور کوئی بات چیت شروع نہ کریں، لیکن زیادہ تر سعودی فنانسرز نے ان کی طرف رجوع کیا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کے ری ہیبلی ٹیشن ونگ میں 81 ہزار فوجی زیر علاج
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ری ہیبلی ٹیشن ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا
ستمبر
لبنان کے صدارتی انتخابات کی تفصیلات
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق لبنان میں آئندہ
دسمبر
نیتن یاہو کے جنگ طلبانہ بیانات
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ
اکتوبر
شام میں فوجی بس پر دہشت گردوں کا حملہ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گرد عناصر نے
جنوری
روس کا یورپی ممالک اور امریکہ کو انتباہ
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:روس نے امریکہ اور پورپی ممالک کو انتباہ دیتے ہوئے کہا
مارچ
بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف فریقین سے جواب طلب
?️ 16 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سیف
اکتوبر
کھیلوں میں پستی کی بنیادی وجہ دو خاندانوں کی حکومت ہے
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا
اگست
قسام کی فاتحانہ پریڈ؛ نیتن یاہو کے منہ پر کرارا تھپڑ
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: 5 مئی 2024 کو، غزہ جنگ کے آغاز کے تقریباً
جنوری