روس نے دنیا کو قحط کے خطرہ سے دوچار کر دیا ہے:یورپی یونین

روس

?️

سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کنہا ہے کہ روس نے یوکرین اور اپنے ملک سے اناج کی برآمدات کو روک کر دنیا کو قحط کے خطرہ سے دوچار کر دیا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے اپنے آفیشل بلاگ پر ایک کالم میں لکھا کہ ہم اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ ہمارے شرکاء عالمی فوڈ سکیورٹی کے خطرے کے اثرات سے بچ سکیں، جوزف بورل نے کہا کہ روس نے بحیرہ اسود کو ‘وار زون’ میں تبدیل کر دیا ہے اور یوکرین سے کھاد اور اناج کی ترسیل کو روک رہا ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ روس اپنے اناج کی برآمدات پر ٹیکسز اور کوٹہ بھی عائد کر رہا ہے،جوزف بورل نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سےعائد پابندیاں روس کی زرعی مصنوعات کی برآمدات پر نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ نہایت ضروری ہے کہ یوکرین کو جہاز کے ذریعے برآمدات کی اجازت دی جائے۔

جوزف بورل نے کہا کہ ہم اس مسئلے پر اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی

?️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات

ظلم کی مذمت کرنا چاہتے ہو تو شروعات اپنے آپ سے کرؤ؛روس کا مغربی ممالک سے خطاب

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس

اسٹیٹ بینک کی طرف سے زرمبادلہ کیلئے نیا آن لائن سسٹم متعارف، لین دین کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا

?️ 31 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کی بیرونِ ملک

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے اہم تبدیلی کردی

?️ 18 نومبر 2021سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کی سب سےبڑی

انفینکس نے زیرو 30 کی قیمت کم کرکے پاکستان میں پیش کردیا

?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس کی جانب

پی ٹی سی ایل ملازمین پنشن کیس، سپریم کورٹ نے سابقہ ملازمین کو پنشن کاحقدار قرار دیدیا۔

?️ 11 جولائی 2025اسلا م آباد: (سچ خبریں) پی ٹی سی ایل ملازمین پنشن کیس

مظاہر علی نقوی اپنے ساتھ جسٹس کا لفظ استعمال نا کریں، سپریم جوڈیشل کونسل

?️ 9 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم جوڈیشل کونسل نے مستعفی جج مظاہر علی

جنین میں دھماکہ خیز صورتحال

?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: جنین کیمپ میں کی جانے والی جارحانہ کارروائیوں کے بعد کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے