سچ خبریں:کریملن پیلس کے ترجمان کے مطابق ویگنر گروپ کے سربراہ کے اس دعوے کے بعد کہ اس گروپ کی افواج کو روسی فوج نے نشانہ بنایا ہے، پیوٹن ذاتی طور پر صورتحال کی پیروی کر رہے ہیں۔
چند گھنٹے قبل ویگنر گروپ کے سربراہ پریگوزن نے دعویٰ کیا تھا کہ روسی فوج نے اس گروپ کی فورسز کو نشانہ بنایا اور یہ حملہ پیٹھ کے پیچھے سے کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ روسی فوج اس کی ذمہ دار ہے۔
ان غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ویگنر گروپ کے سربراہ نے روس کی کاروائی کے خلاف جوابی کاروائی کا وعدہ کیا،انہوں نے کہا کہ روسی فوجی رہنما جس برائی کو جنم دے رہے ہیں اسے روکنا چاہیے۔
ویگنر کے فوجی گروپ کے کمانڈر یوگینی پریگوزین نے چند گھنٹے قبل یہ دعویٰ کیا تھا کہ آج رات ہم روس کی توہین کرنے والے غداروں اور مجرموں کے کیس سے نمٹیں گے، جو وزیر دفاع اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ ہیں اور ویگنر پر حملے کا بھی حل نکالیں گے۔
مزید:روسی باغی کون ہیں؟
درایں اثنا کریملن پیلس کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ہم نے روس مخالف میڈیا کی جانب سے ویگنر گروپ پر روسی فوج کے حملے کے بارے میں جھوٹی خبریں شائع ہونے کے بعد پیوٹن کو ان جھوٹی خبروں سے آگاہ کیا ہے۔
بائیسکوف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نے یوگینی پریگوزین کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کے حوالے سے پیوٹن کو تمام واقعات سے آگاہ کر دیا ہے اور اب وہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ چند منٹ پہلے، اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی تھی کہ روسی وزارت دفاع کی طرف سے ویگنر یونٹس پر مبینہ طور پر کیے گئے حملوں کے بارے میں یوگینی پریگوزین کی جانب سے سوشل میڈیا پر شائع کی گئی معلومات میں سے کوئی بھی درست نہیں ہے۔