روس میں ایپل کی مصنوعات کی فروخت بند

ایپل

🗓️

سچ خبریں:امریکی کمپنی ایپل نے اعلان کیا کہ اس نے روس میں اپنی تمام مصنوعات اور خدمات کی فروخت پر روک لگادی ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی بڑی کمپنی ایپل نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے روس میں تمام مصنوعات کی فروخت روک دی ہے۔ پچھلے ہفتے ہم نے روس میں اپنے سیلز نیٹ ورکس کو تمام برآمدات روک دیں،کمپنی نے یہ بھی کہا کہ وہ روس میں اپنے موبائل فون صارفین تک سروس کو محدود کر دے گی یہاں تک کہ روسی میڈیا سافٹ ویئر جیسے اسپوٹنک اور راشا ٹوڈے اس ملک سے باہر بھی ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یوکرائن پر روس کے حملے پر گہری تشویش ہے اور ہم اس حملے کے نتیجے میں نقصان اٹھانے والے تمام لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں،واضح رہے کہ یوکرائن پر روس کے حملے کے تناظر میں، امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا کہ اس نے روسی بینکوں، کمپنیوں، مالیاتی اداروں اور اس ملک کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے قریبی افراد پر بے مثال اور وسیع پیمانے پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان پابندیوں کا ہدف روسی بینکوں کے 80 فیصد اثاثے ہیں،یادرہے کہ پابندیوں میں روس کے دو بڑے بینک شامل ہیں جن میں روس کا VTB بینک Srbank بھی شامل ہے،ان دو بینکوں کے علاوہ امریکہ نے روس کے 15 مالیاتی اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

ایرانی میزائل کہاں کہاں لگے؟

🗓️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب

بحیرہ احمر دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ کا سب سے بڑا بحری چیلنج

🗓️ 22 فروری 2024سچ خبریں:امریکی بحریہ کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے حال ہی میں ایک

سعودی میں سفیرِ پاکستان نے پاکستانی طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی

🗓️ 9 اکتوبر 2021ریاض/اسلام آباد(سچ خبریں) سفیر پاکستان بلال اکبر کا پاکستانی طلباء کو خوشخبری

ایس سی او کانفرنس: چین، بھارت، روس، ایران اور کرغیزستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے

🗓️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے مختلف

پوشیدہ قوت نےعمران خان رخصتی منصوبہ ترتیب دیا

🗓️ 24 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پوشیدہ قوت نےعمران خان رخصتی منصوبہ ترتیب دیا،ن لیگ کے وہم

روس کے جوہری نظریے میں تبدیلی پر امریکہ کا ردعمل

🗓️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے سرکاری ترجمان میتھیو ملر  نے کل

یوکرین اور یمن کے بارے میں پوٹن اور بن سلمان کی ٹیلی فون پر مشورت

🗓️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:  کریملن نے آج روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور سعودی ولی

امریکی سیکریٹری دفاع بھارت کے بعد اچانک افغانستان پہونچ گئے، افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ اہم ملاقات

🗓️ 23 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن بھارت کے بعد اچانک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے