روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کا خطرہ

روس

?️

سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کا خطرہ ہے لیکن ماسکو اس کا سفارتی حل تلاش کر رہا ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کا خطرہ ہے لیکن ماسکو اس مسئلے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوکرائن کے ساتھ کشیدگی اور نیٹو کی مداخلت پر روس کی سفارتی سروس کے ترجمان نے کہا کہ روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کا خطرہ ہے جبکہ بلاشبہ روس نیٹو کے ساتھ سیاسی اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کی حمایت کرتا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ نیٹو کا یہ بیان کہ یہ اتحاد یوکرائن کی صورت حال میں فوجی مداخلت نہیں کرے گا، ظاہر کرتا ہے کہ ان کے پاس اب بھی عقل ہے، در ایں اثنا روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ماسکو آج بھی کیف کے ساتھ بات چیت کے نئے دور کے لیے تیار ہے۔

پیسکوف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم پیش گوئی نہیں کر سکتے ہیں کہ آیا یوکرائن کے مذاکرات کار وہاں موجود ہوں گےیا نہیں ،تاہم ہم امید کرتے ہیں کہ ایسا ہو گا جبکہ ہمارے مذاکرات کار وہاں تیار ہوں گے۔

 

مشہور خبریں۔

صیہونیوں نے ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھا دی

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد لے جانے والے صرف

حزب اللہ کے ہاتھوں ہلاک یا زخمی ہونے والے صیہونیوں کی تعداد

?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: مزاحمتی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 4

شام کے شہر حسکہ میں امریکی فوجی قافلے کے راستے پر بمباری

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: شام کے باخبر ذرائع نے تاکید کی ہے کہ پہلی

وزیر اعظم نے وزراء کو سخت بیان بازی سے منع کر دیا

?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ملک کی

ضلع کرم میں جھڑپیں جاری، مزید 18 افراد جاں بحق، 30 زخمی

?️ 23 نومبر 2024 ضلع کرم: (سچ خبریں) ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم

بحیرہ احمر میں غزہ کی جنگ بندی تک عملیات جاری رہیں گے: یمنی عہدیدار

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے ایک عہدیدار نصرالدین عامر نے

لاپیڈ ایران کے بارے میں بات کرنے جرمنی روانہ

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپیڈ آج اتوار 11

غزہ کے باسیوں کو یا گولی سے ماریں گے یا بھوک سے:اسرائیلی وزیر خزانہ

?️ 29 اگست 2025غزہ کے باسیوں کو یا گولی سے ماریں گے یا بھوک سے:اسرائیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے