روسی افواج یوکرین کے دارالحکومت کے قریب

روسی

?️

سچ خبریں:سیٹلائٹ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ روسی افواج یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب پہنچ رہی ہیں۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر میں روسی افواج کو یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب آتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ یوکرین کی فوج کیف میں رہائشی علاقوں پر توپ خانے سے فائرنگ کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ کیف میں ہفتے کی صبح فضائی حملوں کی آوازیں سنائی دیں جن میں بھاری گولہ باری کی اطلاعات ہیں۔ روسی افواج نے جمعے کو یوکرین بھر کے متعدد شہروں پر بمباری بھی کی اور ایسا لگتا ہے کہ وہ کیف پر ممکنہ حملے کے لیے دوبارہ منظم ہو رہے ہیں،۔

واضح رہے کہ جیسا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ ان کا ملک روس کے ساتھ تنازع میں ایک اسٹریٹجک موڑ پر ہے،دریں اثنا، کیف میں سی این این کے ایک نامہ نگار نے ہفتے کی صبح ایک دھماکے کی آواز سنائی دیے جانےکی اطلاع دی۔

سی این این کی ایک بین الاقوامی نامہ نگار، کلیریسا وارڈ نے کہاکہ دور تک شدید بمباری کی ایک مسلسل آواز سنی گئی جو کئی منٹ تک جاری رہی۔” تاہم سی این این کی رپورٹر نے یہ واضح نہیں ہے کہ یہ آوزیں روسی فوج کے دھماکوں کی وجہ سے آئی ہیںیا یوکرائنی افواج کے حملوں کی وجہ سے۔

 

مشہور خبریں۔

نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کا حتمی نوٹس جاری

?️ 15 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نسلہ ٹاور کو خالی کرانے

اقتصادی سروے رپورٹ جاری

?️ 9 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل مالی سال 22-2021 کی اقتصادی جائزہ

افغانی طالبان کے الٹے دن

?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:افغان وزارت دفاع نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ

کیا صیہونی ریاست خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہی ہے؟

?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے مقبوضہ علاقوں کی

پوپ فرنسس کا یمن اور فلسطین کے مسائل پر عالمی خاموشی اور بے حسی پر انتباہ

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما پوپ فرنسس نےاپنے کرسمس پیغام میں دنیا

اردن میں اسرائیلی سفارتخانہ پر فائرنگ، علاقے میں کشیدگی

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:خبری ذرائع کے مطابق اردن کے دارالحکومت عمان میں اسرائیلی سفارتخانہ

سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلہ

?️ 27 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اہم

 اومیکرون کے بارے میں 10 اہم نکات

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:اومیکرون نامی نئی کورونا کی قسم کو تشویشناک قرار دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے