?️
سچ خبریں: ورلڈ فوڈ پروگرام کے حکام نے غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر صیہونی فوجی حملے کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا۔
الجزیرہ چینل الخلیلکی رپورٹ کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کے عہدیداروں نے اعلان کیا کہ ہمیں غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر بڑے فوجی حملے کے امکان پر سخت تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رفح پر صیہونیوں کے ممکنہ حملے کے بارے میں عالمی عدالت کا ردعمل
اس بین الاقوامی تنظیم کے عہدیداروں نے تاکید کی کہ اسرائیل رفح پر فوجی حملے کی بات کر رہا ہے جبکہ اس علاقے میں دس لاکھ سے زیادہ لوگ رہتے ہیں۔
ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعلان کیا کہ پوری غزہ کی پٹی میں ضرورت مندوں تک پہنچنے کی کوششوں کو مسلسل ناکام بنایا جارہا ہے اور امدادی سامان کو روکا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے بھی گزشتہ روز اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے نصف سے زیادہ باشندے رفح میں جمع ہو چکے ہیں اور انہیں موت کے خطرے کا سامنا ہے۔
گریفتھس نے وضاحت کی کہ رفح کے رہائشیوں کے لیے بہت کم خوراک بچی ہے، انھیں علاج تک شاذ و نادر ہی رسائی حاصل ہے اور جانے کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: رفح کے مکینوں کو بے گھر کرنے کے لیے عرب حکومتوں کی ملی بھگت
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے رفح پر حملے کے خلاف خبردار کیا ہے اور صیہونی حکومت اس سلسلے میں درخواستوں کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔
مشہور خبریں۔
جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور
?️ 9 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے زمان پارک پولیس
مارچ
ٹرمپ کے خلیجی دورے کے اہم ایجنڈے
?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور دیگر خلیجی
مئی
وفاقی وزیر شہباز گل کا ن لیگ پر طنزیہ وار
?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز
دسمبر
ہمیں معاشی بحران کا سامنا ہے:امریکی صدر
?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے
فروری
اسرائیل نے فلسطینی ریاست کے وجود کو مسترد کیا
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے عرب اور اسلامی وزارتی
دسمبر
ایران پر ہمارے حملے نے تمام مقاصد حاصل کر لیے!: نیتن یاہو کا وہم
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایران کے خلاف حالیہ جارحیت کے بارے میں انہوں نے
اکتوبر
امریکی نئی نسل کی بیداری اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے مستقبل پر اس کے اثرات
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: جب کہ امریکہ کی پچھلی نسلوں نے اس ملک کی
اپریل
صیہونی فوج میں بغاوت کے آثار
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے عدالتی اصلاحات کی منظوری کے لیے نیتن یاہو
مارچ