?️
دمشق جنگ نہیں چاہتا، اسرائیل مقبوضہ شامی علاقوں سے پیچھے ہٹے
شدت پسند گروہ ہیئت تحریر الشام کے سربراہ احمد الشرع المعروف ابو محمد جولانی نے دعویٰ کیا ہے کہ شام نے کبھی اسرائیل کو اشتعال نہیں دلایا اور نہ ہی جنگ کا ارادہ رکھتا ہے، تاہم اس نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل شام کی سرزمین سے مکمل طور پر عقبنشینی کرے۔
امریکی چینل CBS نیوز کے پروگرام "60 منٹ” کو دیے گئے انٹرویو میں جولانی نے کہا کہ شام میں گزشتہ جنگوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کی تعمیرِ نو پر 600 سے 900 ارب ڈالر خرچ ہوں گے، جو عالمی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔
انہوں نے بین الاقوامی برادری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "دنیا نے 14 سال تک شام کی تباہی کو خاموشی سے دیکھا، اس لیے اب اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعمیرِ نو میں حصہ لے۔
جولانی نے کہا کہ شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ملک کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ان کے بقول، جو بھی ان پابندیوں کے خاتمے میں رکاوٹ ڈالے گا، وہ ماضی کی تباہی کا شریک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دمشق حکومت بشار الاسد کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے "قانونی راستوں” کا استعمال کرے گی۔ جولانی نے الزام لگایا کہ سابق صدر روس فرار ہو چکا ہے۔
اسرائیلی حملوں پر بات کرتے ہوئے جولانی نے کہا: ہم نے کبھی اسرائیل کو اشتعال نہیں دلایا، نہ کسی ملک کو دھمکی دی۔ صدارتی محل پر حملہ جنگی کارروائی تھی، لیکن ہم جنگ نہیں چاہتے۔
انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ 8 دسمبر کے بعد قبضے میں لیے گئے تمام شامی علاقوں سے واپس ہٹ جائے۔
جولانی نے یہ بھی کہا کہ ان کا گروہ داعش اور القاعدہ سے کوئی تعلق نہیں رکھتا اور ان کی عسکری کارروائیاں صرف "سابق نظام کے خلاف تھیں۔
انہوں نے زور دیا کہ شام کی تعمیرِ نو صرف بنیادی ڈھانچے تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ عوام کے نفسیاتی اور سماجی بحالی کے پہلو کو بھی شامل کرنا چاہیے۔ جولانی کے مطابق، تعمیرِ نو کے بعد عام انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔
تاہم، شام میں جاری حالات اس دعوے کی نفی کرتے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کی تازہ رپورٹ کے مطابق، بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے 10 ماہ بعد ملک میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولانی کے زیرِ قیادت گروہ نے سلامتی کے نام پر مخالفین کے خلاف نسلی اور مذہبی بنیادوں پر ہلاکتیں، جبری گرفتاریاں اور میدانی پھانسیاں شروع کر رکھی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جولانی کی نئی ریاست کا نعرہ محض ایک سیاسی دکھاوا ہے، کیونکہ موجودہ طرزِ حکمرانی میں نہ انصاف ہے نہ استحکام — صرف انتقام اور خوف کی سیاست ہے جو شام کو ایک نئی خانہ جنگی کی طرف دھکیل سکتی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
بلوچستان میں ٹرانس جینڈر حقوق اور اقلیتوں کی فلاح کیلئے تاریخی پالیسیوں کی منظوری
?️ 12 ستمبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان حکومت نے صوبے کی پہلی ٹرانس جینڈر اسٹریٹیجی،
ستمبر
خاران میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
?️ 14 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی جانب
دسمبر
افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو اہم پیشکش کردی
?️ 29 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو اہم پیشکش
اپریل
صہیونی شرارت کے خلاف ایران کے فضائی دفاع کا کامیاب ردعمل:سابقہ شامی جنرل
?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:ایک سابقہ شامی جنرل نے ایران کے فضائی دفاع کی مکمل
اکتوبر
سعودی عرب کی سلامتی کے لئے پاکستان ہر وقت اس کے ساتھ کھڑا ہے
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا تین
اکتوبر
7 ہزار سے زائد جیولن اور اسٹنگر میزائل یوکرین پہنچ چکے ہیں: پینٹاگون
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ 5500 سے زیادہ جیولن اور
مئی
صیہونی کابینہ کی تشکیل،نیتن یاہو یا مخالف اتحاد
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں سیاسی اپوزیشن جماعت کے رہنما صیہونی حکومت کی
مارچ
امریکی الحشد الشعبی کو ختم کرنا چاہتے ہیں: مالکی
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: عراقی حکومت کے قانون اتحاد کے سربراہ نوری المالکی نے ملکی
فروری