دشمن نے ہمارے لیے بڑے بڑے خواب دیکھے تھے:انصاراللہ

انصاراللہ

🗓️

سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے تاکید کی کہ سعودی جارح اتحاد صنعا پر زبردست بمباری اور قبضے کی تیاری کر رکھی تھی۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ یمنی عوام نے جارح اتحاد کا مقابلہ کرنے کے لیے صنعا پر بھروسہ کیا اور اس شہر نے مختلف صوبوں سے آنے والے مہاجرین کی میزبانی کی۔

صنعاء کے عوام سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنعا آج پہلے سے زیادہ مضبوط ہے جبکہ سعودی اتحاد نے اس شہر پر بڑے پیمانے پر بمباری کی اور اس میں انتہائی گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کیا نیز اس کے خلاف ممنوعہ بین الاقوامی ہتھیاروں کا استعمال کیا اور بڑے پیمانے پر فوجی حملے کئے۔

الحوثی نے کہا کہ دشمنوں نے صنعاء پر قبضے کی کوشش کرتے ہوئے اس پر بڑے فوجی حملوں کی تیاری کی تھی اور اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے اربوں ڈالر مختص کیے ، انھوں نے صنعاء پر قبضے کے لیے ہر ممکن کوشش کی،تاہم آخر کار انھیں یقین ہوگیا کہ صنعا بہت دور ہے جبکہ ہم کہتے ہیں کہ ریاض بہت قریب ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی انصاراللہ کے رہنما نے کہا کہ دشمنوں کی سازشوں میں سے ایک سازش صنعا کو اندر سے تباہ کرنا تھا تاہم گزشتہ دسمبر میں ہونے والے فتنہ کو خدا کی مدد سے ناکام بنا دیا گیا۔

 

مشہور خبریں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اتحاد امت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا

🗓️ 8 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اتحاد بین المسلمین

 چین، ٹرمپ کے 245 فیصدی ٹیرف کے نشانے پر!

🗓️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں چین کے

غزہ میں صیہونی ہاری ہوئی فوج کی سب سے بڑی کامیابی

🗓️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے غزہ کے

کل جب قیدی نمبر 804 نے پیغام دیا تو پورا پاکستان باہر نکل آیا، بابر اعوان

🗓️ 29 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بابر

سنوار اور حماس کے درمیان تعلقات پر یسرائیل ہیوم کی رپورٹ

🗓️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کے رپورٹر ایرس لن نے اعتراف کیا

مشرق وسطی میں بوریل کے دورہ کا مقصد 

🗓️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں:یورپی یونین کے سفارتی مشن کے سربراہ جوزپ بوریل مشرق وسطیٰ

فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں صیہونی جاسوس ڈرون کا انجام

🗓️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے فلسطینی مزاحمتی فورسز کی فائرنگ کے بعد اسرائیلی

وفاقی کابینہ کی سعودی عرب سے ادھار پر تیل خریداری کے معاہدے کی منظوری 

🗓️ 27 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ نےسعودی عرب سےادھارپرتیل خریداری کامعاہدہ کرنےکی منظوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے