?️
سچ خبریں:شام کی فوج نے حمص میں داعش کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے بعد نیٹو ساختہ اسلحہ پر مشتمل گولہ بارود کا ایک گودام برآمد کیا۔
روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شام میں روسی فضائیہ کے ترجمان نے صوبہ حمص میں داعش دہشت گرد گروہ کے ممبروں سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کرنے کا اعلان کیا، روسی کمانڈر کی رپورٹ کے مطابق یہ کاروائی شامی افواج کی بحالی اور سرچ آپریشن کے بعد چار دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کے لیے کی گئی جس میں روسی ڈرونز سےفضائی مدد لی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردعناصر کے پاس بارود سے بھری ہوئی گاڑیاں تھیں اور ان کا مشن حمص میں واقع گولہ بارود کے ایک گودام کی حفاظت کرنا تھا،کمانڈر نے بتایا کہ کاروائی کے دوران شامی فورسز کو داعش کے ہیڈکوارٹر سے مغربی اور نیٹو کے اسلحہ سمیت گولہ بارود کے علاوہ 40 کلوگرام دھماکہ خیز مواد ، ادویات اور کھانے پینے کی اشیا برآمد ہوئیں ۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے آغاز سے ہی اس خطے میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور شاید اس صحرائی خطے میں ان کی خفیہ حرکتوں کی وجہ یہ ہے کہ انھیں التنف کے علاقے میں فرار ہونے کا موقع ملا ہے،واضح رہے کہ التنف کے علاقے پر امریکی دہشت گرد قوتوں اور شام کی حکومت کے مخالف دہشت گرد گروہوں کا قبضہ ہے ، جو داعش عناصر کے لئے محفوظ ٹھکانہ سمجھا جاتا ہے۔
ماہرین نے بار بار اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکی عناصر داعش دہشت گردوں کو التنف میں فوجی تربیت دے رہے ہیں اور انہیں شام اور عراق کے مختلف علاقوں میں بھیج رہے ہیں جبکہ نیٹو سمیت امریکہ اور دیگر مغربی ممالک اس ملک میں داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے داخل ہوئے تھے تاہم ایسے بہت سارے ثبوت موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے ان ممالک میں داعش کے لیے سہلوت کاروں کے فرائض انجام دیے ہیں اور اس ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
لبنان میں امریکی سفارتخانے میں فائرنگ
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: لبنانی میڈیا نے کچھ دیر پہلے اطلاع دی ہے کہ
جون
نیتن یاہو کی قاتل حکومت پر ایک ڈالر بھی خرچ نہیں ہونا چاہیے:امریکی سینیٹر
?️ 31 جولائی 2025نیتن یاہو کی قاتل حکومت پر ایک ڈالر بھی خرچ نہیں ہونا
جولائی
عید پر رشتے داروں کو گھر آنے کی دعوت نہ دیں: وزیرِ اعلیٰ سندھ
?️ 12 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزیرِاعلیٰ سندھ
مئی
عرب ممالک کے لوگ رمضان میں کون سے ڈرامے دیکھتے ہیں؟
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین اور صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی قوم کی جدوجہد پر
اپریل
مقبوضہ کشمیر میں شدید کرفیو، متعدد مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کی جاسکی
?️ 21 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں کی
مئی
انسداد دہشتگردی کے لئے فیس بک کا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ
?️ 3 جولائی 2021نیو یارک ( سچ خبریں ) دہشت گردی کی روک تھام میں
جولائی
فلسطین کے مختلف علاقوں میں فوجی تعداد میں اضافہ
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی پولیس نے آباد کاروں سے کہا کہ وہ
ستمبر
طالبان ملک کے 65 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کرچکے ہیں، یورپی یونین کا دعویٰ
?️ 12 اگست 2021کابل (سچ خبریں) یورپی یونین نے بڑا دعویٰ کرتے ہوے کہا ہے
اگست