داعش کے نئے رہنما کی ترکی میں گرفتاری کی متضاد خبریں

داعش

?️

سچ خبریں:بلومبرگ نیوز نے ترکی کے سنیئر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش کے نئے سربراہ ابوالحسن القرشی کو استنبول سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بلومبرگ نیوز نے ترکی کے سنیئر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش کے نئے سربراہ ابوالحسن القرشی کو استنبول سے گرفتار کر لیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں استنبول میں انسداد دہشت گردی فورسز اور ترک سکیورٹی اپریٹس کی کارروائیوں میں داعش کے سرغنہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بلومبرگ نے تصدیق کی ہے کہ وہ آزادانہ طور پر یہ ثابت نہیں کر سکتا کہ حراست میں لیا گیا شخص کون ہے تاہم ترک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ داعش کا سرغنہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ترک صدر کو ضروری معلومات فراہم کر دی گئی ہیں اور آئندہ چند روز میں معاملہ حل کر لیا جائے گا اور اس کا اعلان کیا جائے گا۔

مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق گزشتہ فروری میں امریکہ کے صدر نے ایک بیان جاری کر کے داعش دہشت گرد گروہ کے سربراہ اور ابوبکر البغدادی کے جانشین کی موت کا اعلان کیا تھا جس کے تقریباً ایک ماہ بعد داعش دہشت گرد گروہ نے اس تنظیم کے سربراہ ابوابراہیم القرشی کے قتل کی تصدیق کی اور اعلان کیا کہ ابو حسن الہاشمی القرشی کو اس دہشت گرد گروہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گردشی قرضے بڑھ گئے

?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ، سہ ماہی اور

غزہ پر بمباری سے ثالثی کی کوششیں ناکام

?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور قطر کے وزیر

مستونگ میں ایک آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک

?️ 8 مارچ 2021مستونگ (سچ خبریں) مستونگ میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کرتے ہوئے

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی تقاریر، بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست

?️ 6 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیمرا

برطانوی وزیر داخلہ کی ٹریفک جرمانے کی ادائیگی سے بچنے کی کوشش پر ہنگامہ

?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر داخلہ کے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرنے اور

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی وفد کی چینی حکام سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

?️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے

بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئیں

?️ 10 مارچ 2021بنگال (سچ خبریں) بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی قاتلانہ حملے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے