?️
سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے خفیہ تفتیش کی کچھ رپورٹ کی بنیاد پر انکشاف کیا ہے کہ داعش کا موجودہ رہنما امریکی جاسوس تھا ۔
واشنگٹن پوسٹ نے اطلاع دی ہے خفیہ پوچھ گچھ کی اطلاعات کے مطابق2008 میں عراق میں حراست میں لیا جانے والا قیدی نمبر 0601010-01 کی شناخت ایک مثالی قیدی کے طور پر کی گئی تھی ، جس نے امریکی افواج کے ساتھ تعاون کیا تھا ، وہ اکثر انھیں مطلع کرتا تھا،وہ امریکیوں کو آئی ایس آئی ایس اپنے اندرونی حریفوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا تھا،رپورٹ کے مطابق داعش کے موجودہ رہنما سے پوچھ گچھ سے متعلق لیک ہونے والی متعدد کلاسیفائڈ دستاویزات میں لکھا ہوا ہے کہ داعش کا موجودہ سربراہ 2008 میں عراقی جیل میں امریکی جاسوس تھا۔
امریکی تفتیش کاروں نے تفصیلات کے ساتھ لکھا ہےکہ اس نے بتایا کہ داعش کا خفیہ ہیڈ کوارٹر کہاں واقع ہے اور اس دفتر پر کب قبضہ کیا گیا ، دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زیر حراست اس نے تفتیش کاروں کو داعش کے دوسرے آدمی ابو قصورہ کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں اور کچھ ہفتوں بعد ، امریکی فورسز نے موصل شہر پر ایک حملے میں ابو قصورہ کو ہلاک کر دیا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عراقی جیل میں امریکی جاسوس کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والاداعشی قیدی ابو ابراہیم الہاشمی القریشی تھا جو داعش کا موجودہ سربراہ ہے،ایسا لگتا ہے کہ یہ قیدی ہر اجلاس میں زیادہ سے زیادہ تعاون کر تا رہاہے، 2008 میں امریکی جاسوس کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے داعش رہنما سے پوچھ گچھ کے بارے میں ایک خفیہ رپورٹ کی افشاء شدہ دستاویزات میں اس کا اصلی نام امیر محمد سعید عبد الرحمن المولابتایا گیا ہے جو داعش سے وابستہ لوگوں کے بارے میں بہت سی معلومات فراہم کرتا تھا۔


مشہور خبریں۔
مسجد نبوی کے امام کی پاکستان کے لیے دعائیں
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ
اگست
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 جوان شہید
?️ 1 جون 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک-ایران بارڈر کے قریب
جون
پاکستان نے افغانستان پر سفری پابندیاں عائد کر دیں
?️ 18 جون 2021پشاور ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چمن طارق مینگل
جون
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، اہم فیچر متعارف
?️ 13 جنوری 2022سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کے سب سے
جنوری
بھارت کی فلمی دنیا حقیقت سے دور ہے، مئی کی جنگ نے سب واضح کر دیا، جمال شاہ
?️ 1 دسمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار و ہدایتکار جمال شاہ نے کہا کہ
دسمبر
ترکی کا شمالی عراق میں ممنوعہ ہتھیار وں کا استعمال
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک سینئر رکن نے شمالی عراق
نومبر
اناج کے عالمی بحران کا ذمہ دار مغرب ہے: کریملن
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: کریملن نے مغربی ممالک کے ان دعوؤں کی سختی سے
مئی
غزہ میں مارے گئے بچے
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: غزہ پر حالیہ تین روزہ حملے میں پانچ سالہ
اگست