?️
سچ خبریں:ایران کے انقلاب اسلامی کی فتح کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سربراہ نے انقلاب اسلامی ایران کے اعلی رہنما کو ایک پیغام میں ، ان کی جانب سےفلسطینی عوام کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
المیادین نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بدھ کی شام انقلاب اسلامی کے 42 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پیغام میں ، اسلامی انقلاب کے اعلی رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا شکریہ ادا کیا،رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے اس سلسلے میں کہاکہ حماس تحریک اور ہمارے ساتھ فلسطینی عوام اس پُرجوش موقع کی خوشی میں آپ کے ساتھ شریک ہیں تاکہ آپ کے فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے، فلسطین کے عوام کی حمایت کرنے اور ان کے جائز حقوق کے دفاع کے لئے جرأت مندانہ استقامت پر مبنی آپ کے ثابت اور عظیم مؤقف کا دل کی گہرائیوں سے شکرئی ادا کر سکیں ۔
فلسطین اسلامی مزاحمتی تحریک کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے کہا کہ فلسطینی تحریک کی نظریں اس مؤقف کے جاری رہنے ، فلسطین کی فتح میں اس کو آگے بڑھنانے اور اس ملک کے عوام کی حمایت اور خطرات اور چیلنجوں کے درمیان ان کی مزاحمت کے لیے منصوبہ بندی کرنے پر جمی ہوئی ہیں،واضح رہے کہ عرب ممالک کے برخلاف انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑا اور اس ملک کے مظلوم عوام کی ہر ممکن مدد کرنا اپنا فرض سمجھتا ہے جس کی بنا پر اس کو سامراجی طاقتوں کی طرف سے بہت ساری مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے کہ جبکہ دوسری طرف عرب ممالک صیہونیوں کے ساتھ سازش کرنے میں ایک دوسرے سے بازی لے جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جو فلسطینی عوام کی پیٹھ میں خنجر گھونپنا ہے۔


مشہور خبریں۔
جرمنی میں گیس کی قلت
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:جرمن حکام کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ
مارچ
بن سلمان صیہونیوں سے ایک اور قدم قریب
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:سعودی شاہی خاندان کے راز افشا کرنے والے معروف ٹوئٹر اکاؤنٹ
جون
یوکرین کا نیٹو میں شامل ہونا ترجیح نہیں ہے: اسٹولٹنبرگ
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:نیٹو کے جنرل سکریٹری جینز اسٹولٹن برگ نے فن لینڈ کے
مارچ
اسحٰق ڈار کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، مشترکہ امن و ترقی کیلئے اقدامات پر اتفاق
?️ 19 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم او وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کے کابل
اپریل
برطانیہ کا طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان
?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانیہ کے وزیرخارجہ نے اعلان کیا ہے ان کا ملک طالبان
ستمبر
بائیڈن کا سعودی عرب کا دورہ؛ انسانی حقوق کا توانائی کے ساتھ معاہدہ
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے بالآخر منگل 14 جون کو جو بائیڈن
جون
وال اسٹریٹ جرنل کا اعتراف: ایران نے اسرائیل کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو گھسنے کا راستہ تلاش کرلیا
?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل اخبار نے صیہونی حکومت کے ساتھ 12
جولائی
Jack Ma confirmed as Chinese communist party member
?️ 8 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego