?️
سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ نے پہلی بار مقبوضہ فلسطینی شہروں کے اندر اسرائیلی فوجی اڈوں اور ٹھکانوں کی ویڈیو جاری کی ہے۔
شہروں کے اندر صہیونی حکومت کی فوجی سائٹوں کی ویڈیو کی ریلیز کی سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر جھلک رہی ہے، لبنانی صارفین نے ویڈیو کو سائبر اسپیس میں ما_لم_یواجهه_کیانکم (جب تک تمہارا کسی سے پالا نہیں پڑا)ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا ، حزب اللہ کےفوجی انفارمیشن گروپ العلام الحربی نے "اے صیہونیوں ، آپ کے شہروں کے اندر آپ کے فوجی اور حفاظتی اہداف ہیں” کے عنوان سے ویڈیو کلپ جاری کیا، یہ ویڈیو لبنان کی حزب اللہ کےسربراہ سید حسن نصراللہ کی منگل کی تقریر کے 24 گھنٹے بعد جاری کی گئی جس میں انہوں نے اسرائیلی فوج کی حالیہ دھمکیوں پر سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔
یادرہے کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے منگل کی رات ایک تقریر میں صیہونی حکومت کے رہنماؤں کو لبنان میں کسی نئے مہم جوئی کے بارے میں متنبہ کیا اور صیہونی مسلح افواج کے سربراہ سے خطاب کرتے ہوئے کہ ہم تصادم یا جنگ کے خواہاں نہیں ہیں لیکن اگرآپ ایسا کرتے ہیں تو ہم پوری طاقت کے ساتھ اس میں داخل ہوں گے ، اگر آپ ہمارے شہروں کو نشانہ بناتے ہیں تو ہم آپ کے شہروں کو نشانہ بنائیں گے ، اگر آپ ہمارے گاؤں کو نشانہ بناتے ہیں تو ، ہم آپ کے شہروں پر راکٹوں کی برسات کر دیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ صہیونی میڈیا میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی تقریر کی بڑے پیمانے پر خبر شائع ہوئی ہے جس میں بہت سارے ذرائع ابلاغ نے سید حسن نصراللہ کی تل ابیب کو دیے جانے والے انتباہ "آگ سے نہ کھیلو” کو سرخی بنایا، اسرائیلی چینل "کان” نے کہا ہے کہ حسن نصراللہ نے گذشتہ رات ایک تقریر میں کہا ہے کہ "اگر جنگ شروع ہوتی ہے تو اسرائیل کوایسی چیزیں دیکھنے کو ملیں گی جو اس نے اپنے وجود سے لے کر آج تک نہیں دیکھی ہوں گی ۔
اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے حوالے سے نقل کیا کہ انھوں نے تل ابیب کی فوجی دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ اسرائیلی حالیہ تمام دھمکیوں کے بعد کوئی اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ صورتحال جنگ پر ختم نہیں ہوگی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے مکمل انخلاء کے بغیر غزہ میں جنگ بندی ممکن نہیں: قطری وزیراعظم
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل
دسمبر
قدرتی آفت کے ساتھ انسانوں کی پیدا کردہ آفت کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعظم
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آخر
اگست
آلاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی ملاقات توقعات اور امیدوں کے سائے میں
?️ 16 اگست 2025آلاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی ملاقات توقعات اور امیدوں کے سائے
اگست
صیہونیوں کے عرب شراکت داروں کا سفارتی تعطل
?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات ، بحرین ، سوڈان اور مراکش صیہونیوں کے
مئی
غزہ اور لبنان کی حمایت میں لاکھوں یمنیوں کی احتجاجی ریلی
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:یمن میں صنعاء سمیت کئی صوبوں میں لاکھوں یمنی شہریوں نے
اکتوبر
لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا سسٹم داخل، بادل کب برسیں گے؟ برفباری کہاں ہوگی؟
?️ 21 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش
دسمبر
جرمنی نے صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت دوبارہ شروع کردی
?️ 17 نومبر 2025جرمنی نے صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت دوبارہ شروع کردی جرمنی
نومبر
پرویز رشید نے سینیٹ الیکشن کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کو چیلنج کردیا
?️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} ملک میں سینیٹ انتخابات ہونے والے ہیں اور
فروری