?️
جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم ماہاتیر محمد نے اسرائیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اسرائیلیوں کو “ہیولا” اور “جانوروں سے بھی بدتر” قرار دیا۔
ماہاتیر محمد نے جمعے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر لکھا کہ غزہ میں اب تک تقریباً 70 ہزار فلسطینی اسرائیل کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی نہ صرف جنگ کے دوران بلکہ جنگ بندی کے عرصے میں بھی قتل و غارت میں مصروف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت غزہ کو ادویات اور خوراک کی فراہمی روک دی گئی ہے اور ڈاکٹروں کو بھی غزہ میں داخل ہو کر زخمیوں اور مریضوں کا علاج کرنے سے منع کیا جا رہا ہے، جبکہ اسرائیلی حملوں میں تباہ ہونے والے اسپتال کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
ماہاتیر محمد نے لکھا کہ دنیا یہ سب کچھ دیکھ رہی ہے لیکن کوئی عملی قدم نہیں اٹھا رہی، کیونکہ امریکہ اسرائیل کی کھل کر حمایت اور اس کے اقدامات کا تحفظ کر رہا ہے۔
سابق ملائیشیائی وزیر اعظم نے کہا کہ انسانیت اب خود کو مہذب کہنے کی اہل نہیں رہی۔ ہم بدترین ظلم، ناانصافی، قتل عام اور نہ ختم ہونے والی خونریزی دیکھ رہے ہیں، لیکن خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ 100 سالہ ماہاتیر محمد 1981 سے 2003 تک 22 برس ملائیشیا کے وزیر اعظم رہے، جبکہ 2018 میں ایک بار پھر اقتدار میں آئے، تاہم اندرونی اختلافات کے باعث دو سال سے بھی کم عرصے میں ان کی حکومت ختم ہو گئی۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اکتوبر 2023 سے غزہ جنگ کے آغاز کے بعد مغربی کنارے میں بھی فلسطینی مزاحمتی گروہوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے، جہاں رپورٹس کے مطابق ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید، ہزاروں زخمی اور دسیوں ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مشہور خبریں۔
کیا فرانس یوکرین میں خصوصی فوجی دستے بھیجنے والا ہے؟
?️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: ایک فرانسیسی میگزین نے لکھا ہے کہ اس ملک کی
مارچ
بلنکن کا ایران کو گرانے میں امریکہ کی ناکامی کا اعتراف
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کونسل آن فارن ریلیشنز کے
دسمبر
بلوچستان : تربت میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 29 غیرملکی شہری گرفتار
?️ 2 نومبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع تربت میں پولیس اور وفاقی تحقیقاتی
نومبر
نئی دہلی: کابل میں ہندوستان کے تکنیکی مشن کو سفارت خانے کی سطح پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے
?️ 9 نومبر 2025سچ خبریں: بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ افغانستان
نومبر
لبنانی شام سے فتح یاب ہو کر وطن واپس
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: شام میں بے گھر ہونے والے ہزاروں لبنانی دو ماہ کے
نومبر
امریکہ کو جوہری مذاکرات کے لیے فورا سیاسی فیصلہ کرنا ہوگا: بیجنگ
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: ویانا میں چین کے مستقل ٹویٹر کے نمائندے نے
اگست
سید حسن نصراللہ کی تقریر پر صیہونی میڈیا کا ردعمل
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے جس نے گذشتہ روز مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں
اپریل
بھارت کے خلاف امریکہ میں پاکستان کی سفارتی مہم
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: اخبار "ڈان” کی ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان کا ایک اعلیٰ
جون