جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے 

?️

جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے

 ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم ماہاتیر محمد نے اسرائیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اسرائیلیوں کو “ہیولا” اور “جانوروں سے بھی بدتر” قرار دیا۔

ماہاتیر محمد نے جمعے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر لکھا کہ غزہ میں اب تک تقریباً 70 ہزار فلسطینی اسرائیل کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی نہ صرف جنگ کے دوران بلکہ جنگ بندی کے عرصے میں بھی قتل و غارت میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت غزہ کو ادویات اور خوراک کی فراہمی روک دی گئی ہے اور ڈاکٹروں کو بھی غزہ میں داخل ہو کر زخمیوں اور مریضوں کا علاج کرنے سے منع کیا جا رہا ہے، جبکہ اسرائیلی حملوں میں تباہ ہونے والے اسپتال کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

ماہاتیر محمد نے لکھا کہ دنیا یہ سب کچھ دیکھ رہی ہے لیکن کوئی عملی قدم نہیں اٹھا رہی، کیونکہ امریکہ اسرائیل کی کھل کر حمایت اور اس کے اقدامات کا تحفظ کر رہا ہے۔

سابق ملائیشیائی وزیر اعظم نے کہا کہ انسانیت اب خود کو مہذب کہنے کی اہل نہیں رہی۔ ہم بدترین ظلم، ناانصافی، قتل عام اور نہ ختم ہونے والی خونریزی دیکھ رہے ہیں، لیکن خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 100 سالہ ماہاتیر محمد 1981 سے 2003 تک 22 برس ملائیشیا کے وزیر اعظم رہے، جبکہ 2018 میں ایک بار پھر اقتدار میں آئے، تاہم اندرونی اختلافات کے باعث دو سال سے بھی کم عرصے میں ان کی حکومت ختم ہو گئی۔

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اکتوبر 2023 سے غزہ جنگ کے آغاز کے بعد مغربی کنارے میں بھی فلسطینی مزاحمتی گروہوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے، جہاں رپورٹس کے مطابق ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید، ہزاروں زخمی اور دسیوں ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو عسکری قید خانے میں تبدیل کردیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری

?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ شہدائے

ٹرمپ کی واپسی کے بعد مغربی کنارے میں اسرائیل کے مقاصد کیا ہیں ؟

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کو صیہونیوں کے قبضے اور زیر تسلط زمینوں

کیا پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ ایران کے خلاف ہے؟

?️ 26 ستمبر 2025کیا پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ ایران کے خلاف ہے؟

وزیراعلیٰ پنجاب کا آبی گزرگاہوں کو ریڈ زون قرار دے کر تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ

?️ 5 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دریاؤں اور آبی

مصر میں رمضان کا موسم

?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے مصری عوام کا

شہزاد اکبر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے

نوبل امن انعام،امتحان جس میں ڈونلڈ ٹرمپ فیل نظر آتے ہیں

?️ 10 دسمبر 2025 نوبل امن انعام،امتحان جس میں ڈونلڈ ٹرمپ فیل نظر آتے ہیں

ایسی کون سی فوج ہے جس کے کیمپ سے ٹینک چوری ہو جاتے ہیں؟

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کے ایک اڈے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے