?️
سچ خبریں:روس نے ماسکو میں امریکی سفارت خانے کو ایک انتباہی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین میں خصوصی فوجی کاروائیوں کے بارے میں غلط خبریں پھیلانا بند کرے۔
ٹاس نیوز ایجنسی نے روسی وزارت خارجہ کے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے لکھا کہ اس وزارت کی جانب سے امریکی سفارت خانے کو دی گئی وارننگ میں نئے امریکی سفیر لین ٹریسی کے لیے ایک تیز پیغام بھی شامل ہے جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ یوکرین میں روس کی مسلح افواج کے بارے میں بیان جاری کرتے وقت انتہائی سنجیدگی کے ساتھ ماسکو کے قانون کی پیروی کریں۔
ٹاس خبر رساں ایجنسی نے اس باخبر ذریعے کے حوالے سے مزید کہا کہ تخریبی سرگرمیوں میں ملوث امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا جائے گا کیونکہ روس نے اپنی مسلح افواج کو بدنام کرنے کو جرم قرار دیا ہے جس کی سزا 5 سال قید ہے جب کہ فوج کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے پر 15 سال قید کی سزا ہے۔
امریکہ کی نئی سفیر ٹریسی گزشتہ ماہ ماسکو پہنچی تھیں،ٹاس کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفارتخانے کو منگل کے روز سرکاری روسی میمورنڈم موصول ہوا جس اس ملک کے سفارت کاروں پر روسی قیادت کے بارے میں نامناسب بیانات شائع کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
کامران ٹیسوری کا کراچی سمیت سندھ بھر میں مردم شماری کیلئے ڈیڈلائن کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ
?️ 15 اپریل 2023کراچی 🙁سچ خبریں) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں جاری
اپریل
پیمرا کی جانب سے عدالتی کارروائی سے متعلق خبریں نشر کرنے پر عائد پابندی ختم
?️ 23 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)
نومبر
وزیر اعظم نے حوثی حملوں کوخطے کے امن کے لئے خطرہ قرار دیا
?️ 2 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کا اماراتی ولی عہد سے ٹیلی فونک
فروری
بین الاقوامی فوجداری عدالت مغرب کا آلہ کار
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: نومبر 2024 میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی
اپریل
اسرائیل فلسطینی عوام کے مکمل خاتمے کا خواہاں
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی
جولائی
امریکی سینیٹرز کی روس، ایران، چین و شمالی کوریا کی شراکت داری کو نشانہ بنانے کی کوشش
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں:دو امریکی سینیٹرز نے ایک نیا بل قانون اختلال 2025 پیش
مئی
بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ، دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
?️ 17 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ
فروری
امریکہ عوامی بغاوت برداشت نہ کرنے کی وجہ سے ہم پر پابندیاں لگاتا ہے: کیوبا
?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں: کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگوز پاریلا نے کہا
جولائی