🗓️
سچ خبریں:اولاف شلٹز کی قیادت میں جرمن اتحادی حکومت یمن جنگ میں حصہ لینے والے ممالک کو ہتھیاروں کی برآمد کے لائسنس جاری کر رہی ہے۔
جرمن اخبارTags Schau نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ اس ملک کی وفاقی حکومت نے مصر، بحرین، متحدہ عرب امارات، سوڈان وغیرہ کو ہتھیار بھیجنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ یہ ممالک یمن کی جنگ میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد میں شریک ہیں،اس طرح جرمنی یمن کی جنگ میں شامل ممالک کو ہتھیار بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
یاد رہے کہ جرمن حکومت نے 8 دسمبر 2021 سے اس سال 13 ستمبر تک صرف کویت کو اسلحہ برآمد کرنے کے لیے 1.3 ملین یورو کے 14 لائسنس جاری کیے ہیں، یہ خبر جرمن میڈیا نے جرمن پارلیمان کے بائیں بازو کے رکن سوئیم ڈگڈیلن کی درخواست پر جرمن وفاقی حکومت کے ردعمل کا حوالہ دیتے ہوئے شائع کی ہے۔
واضح رہے کہ جرمنی نے مصر کے لیے تقریباً 377000 یورو کے تین ہتھیاروں کی ترسیل کے لائسنس جاری کیے ہیں جبکہ بحرین، متحدہ عرب امارات اور سوڈان بھی جرمنی سے اسلحہ حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ یہ ممالک یمن کی جنگ میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد میں شریک ہیں۔
البتہ جرمن حکومت نے خود سعودی عرب کو ہتھیاروں کی برآمدات کی تصدیق نہیں کی ہے، وفاقی وزارت اقتصادیات کے ترجمان نے حال ہی میں تصدیق کی کہ مستقبل میں سعودی عرب کو برآمد کی درخواستوں کو بھی منظور کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
مغربی ممالک زیادہ دیر تک یوکرین کی حمایت نہیں کر سکتے:امریکی اخبار
🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:فکری طور پر ڈیموکریٹس کے قریب امریکی اخبار نے نامعلوم حکام
جولائی
چینی سائنسدانوں نے گرمی سے بچانے والا کپڑا ایجاد کر لیا
🗓️ 14 جولائی 2021بیجنگ (سچ خبریں) چینی سائنس دانوں نے ایک ایسا کپڑا ایجاد کیا
جولائی
عمران خان کی سینئر صحافیوں سے گفتگو
🗓️ 8 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئر مین اورسابق وزیراعظم عمران
جولائی
ایران اور روس کے تعلقات سے نیتن یاہو کی نندیں حرام
🗓️ 29 جون 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے بینجمن نیتن یاہو نے
جون
مفرور یمنی صدر اقتدار سے دستبردار
🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: مستعفی اور مفرور یمنی صدر عبد المنصور ہادی نے آج
اپریل
غزہ میں وحشیانہ بمباری کے باوجود اسرائیل کو ذلت آمیز شکست ہو رہی ہے: اسرائیلی اخبار
🗓️ 17 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر
مئی
حماس کی قید میں موجود صیہونی کون ہیں؟یحییٰ السنوار کہاں ہیں؟
🗓️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: تحریک حماس سے وابستہ ایک باخبر ذریعے نے کہا کہ
اپریل
یورپی یونین کا یوکرین جنگ کے سلسلہ میں امریکہ کے خلاف اہم بیان
🗓️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے
اکتوبر