?️
سچ خبریں:جرمنی کا کہنا ہے کہ وہ بحر ہند اور بحرالکاہل میں اپنی فوجی موجودگی کو وسعت دے گا۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک بحر ہند اور بحرالکاہل کے سمندروں میں مزید جنگی جہاز بھیج کر اور فوجی مشقوں میں شرکت کرکے اپنی فوجی موجودگی کو بڑھا دے گا،اس جرمن عہدہدار نے بحر ہند کے پانیوں میں فوجی موجودگی کو بڑھانے کے فیصلے کی وجہ چینی مسلح افواج کی نقل و حرکت میں اضافہ قرار دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال برلن نے تقریباً 20 سالوں میں اپنا پہلا جنگی جہاز بحیرہ جنوبی چین کے متنازع پانیوں میں بھیجا تھا اور اسی ماہ اس نے آسٹریلیا میں مشترکہ مشقوں کے لیے 13 فوجی طیارے بھیجے تھے،جرمن وزیر دفاع جنرل ایبرہارڈ زورن نے کہا ہے کہ بنڈسوہر اگلے سال تربیتی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے اپنی فوجیں آسٹریلیا بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
زورن نے کہا کہ اس طرح ہم خطے میں اپنی موجودگی کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں،واضح رہے کہ دو عالمی جنگوں میں اپنے کردار کی وجہ سے جرمنی تاریخی طور پر اپنے اتحادیوں کے مقابلے میں اپنی سکیورٹی پالیسی میں زیادہ ڈرپوک اور قدامت پسند رہا ہے اور اپنے بین الاقوامی تعلقات میں تجارت پر زیادہ توجہ مرکوز کرتا ہے۔
تاہم حالیہ برسوں میں جرمنی کے مغربی شراکت داروں نے اس ملک سے مزید فوجی موجودگی ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی فوجی موجودگی یورپ کی سب سے بڑی معیشت اور یورو زون میں سب سے زیادہ آبادی والے ملک کی حیثیت سے اس کی طاقت کے برابر ہونا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد میں اتحادیوں کی پریس کانفرنس
?️ 25 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی اہم
جولائی
بائیڈن عربوں کو صیہونی جال میں پھسانے میں ناکام
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد نے موجودہ امریکی صدر پر الزام عائد
ستمبر
میٹا میں تعینات اسرائیلی اعلیٰ افسر کی جانب سے فلسطین کے حق میں پوسٹس ہٹانے کا انکشاف
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: (سچ خبریں) دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس
اکتوبر
ٹرمپ کی سزا انتخاب لڑنے میں رکاوٹ نہیں
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: گزشتہ جمعرات کو نیویارک کی عدالت نے امریکی صدارتی انتخابات کے
جون
جماعت اسلامی کی مہنگائی کے خلاف کاروائی
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ
جون
غزہ میں ایک جامع اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ نے غزہ میں ایک جامع اور دیرپا جنگ
نومبر
ایک نیا کورونا طوفان اپنے راستے پر ہے: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے منگل کو خبردار کیا
دسمبر
نوجوان نے فیس بک سے جان چھڑانے کے لئے حیران کن حل نکالا
?️ 15 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مسلسل
نومبر