?️
سچ خبریں: یوم نکبہ کی 76ویں برسی کے موقع پر صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں مزاحمتی گروہوں کے ساتھ مقابلے میں متعدد قابض فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
یوم نکبہ کی 76ویں برسی قابضین کے لیے ناکامی اور شکست سے بھرپور دن رہا،اس دن فلسطینی مجاہدین صہیونی دشمن کے ہتھیاروں کو تباہ کرنے کے علاوہ نام نہاد ناقابل تسخیر فوج کے متعدد سپاہیوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: الزیتون علاقے میں قابض فوج فلسطینی مجاہدین کے آہنی پنجوں میں
اس سلسلے میں برطانوی نیوز چینل اسکائی نیوز کی عربی سائٹ نے بدھ کی شب صہیونی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قابض فوج کو شمالی فلسطین کے جبالیا کیمپ میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
اس برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مزاحمت اور قابضین کے درمیان تنازعات کا دائرہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے جہاں مزاحمتی مجاہدین کے ہاتھوں صیہونی فوج کے 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔
اسکائی نیوز نے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ میں اس حکومت کی فورسز پر راکٹ داغے جانے کے نتیجے میں 15 فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
نیز صیہونی ویب سائٹ Hadshut Bezman نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوجیوں کے ساتھ ایک خوفناک واقعہ پیش آیا اور غالباً ان میں سے پانچ ہلاک ہو گئے۔
مزید پڑھیں: فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں پر صہیونی رپورٹر کی حیرت
اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کی طرف سے شائع ہونے والی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ اس حکومت کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے متعدد زخمی صیہونی فوجیوں کو منتقل کیا گیا ہے اور ایمبولینسیں بھی غزہ کی سرحد سے متصل علاقوں میں زخمیوں کو طبی مراکز تک پہنچانے کے لیے تیار ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی صورتحال کے بارے میں UNRWA کی رپورٹ
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: UNRWA ایجنسی کے ایک ڈائریکٹر نے غزہ کی صورتحال کو
دسمبر
مغرب نے مشرق وسطیٰ کو ایک بڑی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:پیر کی شام، ماسکو میں روس کی بین الاقوامی نمائش میں
نومبر
حکومت کا نان فائلرز کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ
?️ 25 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے اصولی طور پر نان فائلرز کیٹیگری
ستمبر
ایران اور علاقائی امن کے بارے میں ٹرمپ کا دعویٰ / نائیجیریا کی حکومت کا نیا خطرہ
?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے نائیجیریا کی حکومت کو کھلم کھلا دھمکی
نومبر
ٹرمپ کا امریکی وفاقی عدالت سے عجیب مطالبہ
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف عدالتی مقدمات کے وقت پر
اگست
سام سنگ کی اے سیریز کا بجٹ فون متعارف
?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ
مارچ
فواد چوہدری کا اپوزیشن جماعتوں کو اہم مشورہ
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کو
نومبر
کیا پی ٹی آئی کے کئی دھڑے ہو چکے ہیں؟
?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے
جولائی