?️
سچ خبریں:تیونس کے صدر نے اعلان کیا کہ اس ملک میں ریفرنڈم 25 جولائی کو ہوگا جبکہ پارلیمانی انتخابات 17 دسمبر 2022 کو ہوں گے۔
تیونس کے صدر قیس سعید نے کل رات ایک تقریر میں اس ملک کے نئے انتخابی قانون کے تحت ریفرنڈم اور پارلیمانی انتخابات کی تاریخ کو معین کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنڈم 25 جولائی کو ہوگا جبکہ پارلیمانی انتخابات 17 دسمبر 2022 کو ہوں گے۔
واضح رہے کہ جولائی کے اواخر سے تیونس میں سیاسی بحران اور بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال نیز کورونا وائرس کی وبا سے جڑے مسائل پر بڑے پیمانے پر عوامی مظاہروں کا سامنا ہے، تیونس کے صدر نے 3 اگست کو هشام المشیشی کو وزیر اعظم کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو معطل کر دیا تھا اور اس کے ارکان کے سیاسی استثنیٰ کو بھی منسوخ کر دیا تھا۔
قیس سعید نے یہ اقدام ملک میں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں نمایاں اضافے اور حکومتی کارکردگی نیز معاشی مسائل پر عوام کے غصے میں اضافے کا باعث بننے والے مظاہروں کے ایک روز بعد کیا ، تیونس کے صدر کی جانب سے آئین کے بیشتر ابواب کو معطل کرنے کے حکم کے بعد تیونس کی سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں نے قیس سعید کی مخالفت کی تھی اور تیونس کی بڑی سیاسی جماعتوں بشمول اسلام پسند النہضہ پارٹی نے قیس سعید کے اقدامات کو ملک میں جمہوری عمل کے خلاف بغاوت قرار دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں شہداء کی تعداد 60 ہزار سے بھی زیادہ
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کی فوج
جولائی
امریکہ نے روس کے 300 ارب ڈالر کے اثاثے ضبط کرنے کی تجویز دی
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک برطانوی اہلکار نے گروپ
دسمبر
خود ہارنے والے چلے اسرائیل کو بچانے
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: میڈیا رپورٹس میں غزہ کی پٹی میں جنگ کے لیے
دسمبر
روس کا افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے متعلق اہم بیان
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:روس کی سکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ
جولائی
اٹلی کی فلسطین کو تسلیم کرنے کی مخالفت
?️ 23 ستمبر 2025 سچ خبریں:غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے اٹلی
ستمبر
190ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا سزا کے خلاف اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع
?️ 27 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور
جنوری
نیتن یاہو کی دیوان لاہہ کے ممکنہ فوجداری حکم سے بچنے کی کوشش
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: عبری ذرائع کے مطابق، صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور
ستمبر
صیہونیوں کا شامی فوج کے ٹھکانوں پر مارٹر حملہ
?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شام کے شہر قنیطرہ میں
جنوری