ترکی کے صدارتی انتخابات قبل از وقت ہونے کا امکان

ترکی

?️

سچ خبریں:یورپی انٹرنل ایکشن سروس کے ذرائع اور یورپی یونین کے سفارت کاروں کے مطابق جرمن اخبار وولٹم سونٹاگ نے لکھا ہے کہ ترکی میں اگلے صدارتی انتخابات وقت سے پہلے اور اس موسم خزاں سے قبل کرائے جا سکتے ہیں تا کہ اس ملک کی اقتصادی صورت حال ممکنہ طور پر جلد بہتر کیا جا سکے

جرمن اخبار وولٹم سونٹاگ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ باخبر ذرائع کے مطابق ترکی کے اگلے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات جون 2023 کے وسط میں ہونے والے ہیں لیکن مستقبل قریب میں یہ تاریخ تبدیل ہو سکتی ہے، اخبار نے مزید بتایا ہے کہ قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا امکان زیادہ ہے کیونکہ ترکی کی معیشت رواں موسم گرما میں سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی کے بعد بحال ہو رہی ہے۔

اخبار نے ترکی کے ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کا بھی حوالہ دیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیاحت کی صنعت نے اس سال اپریل سے جون تک انقرہ میں 8.7 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی، اس اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ مغرب اور روس کے درمیان ثالث کے طور پر ترک صدر رجب طیب اردگان کی بین الاقوامی سرگرمیاں، شمالی شام پر حملہ کرنے اور مشرقی بحیرہ روم میں گیس کی کھدائی دوبارہ شروع کرنے کی ان کی دھمکیاں صدارتی انتخابات سے قبل اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی خواہش کی نشاندہی کرتی ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

ناپسندیدہ قرار دیے گئے بھارتی سفارتی حکام لاہور روانہ، واہگہ سے آج بھارت واپسی

?️ 26 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کی جانب سے

جماعت اسلامی کے سِوا تمام بڑی سیاسی جماعتیں تاحال انتخابی منشور کی تیاری میں مصروف

?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات تیزی سے نزدیک آرہے ہیں لیکن

جمعہ سے مسجد الاقصی کے صحن صہیونیوں کے لیے بند کر دیے جائیں گے

?️ 20 اپریل 2022سچ خبریں:  صیہونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ حکومت کے رہنماؤں

فوج کے ساتھ ہوئے اراضی کے معاہدے میں صدر کی منظوری درکار تھی، وکیل

?️ 31 مئی 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ بورڈ آف

آرمینیا میں حکومت مخالف مظاہرے؛170 افراد گرفتار

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:آرمینیائی پولیس کا کہنا ہے کہ اس ملک کے دارالحکومت ایروان

مودی کی روسی ایس-400 میزائل سسٹم کی تعریف 

?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ روسی ایس-400

روس موجودہ دور کا سب سے سنگین خطرہ ہے: برطانیہ

?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:برطانوی فوجی کمانڈر نے روس کو برطانیہ کی قومی سلامتی کے

عراق میں داعشی جاسوس خواتین

?️ 2 جون 2021سچ خبریں:عراق میں داعش کے متعدد سرکردہ رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے