?️
سچ خبریں:ریاض اور انقرہ کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہونے کے پیش نظر ترکی کے وزیر تجارت نے عالمی تجارتی تنظیم میں سعودی عرب کے خلاف شکایت درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترکی کے روزنامہ صباح گزٹیسی کی رپورٹ کے مطابق انقرہ نے سعودی عرب کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم میں شکایت درج کروائی ہے،رپورٹ کے مطابق انقرہ نے عالمی تجارتی تنظیم کو سعودی عرب میں ترکی کے سامان پر پابندی عائد کیے جانے کے بارے میں شکایت کی ہے جس میں سعودی اقدامات کی وجہ سے ترکی کے ساتھ اس کے تجارتی تعلقات کو محدود کردیا گیا ہے۔
عربی 21 اخبار نے ترک اخبار صباح میں شائع ہونے والی خبر کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی نے سعودی حکام سے بھی کسٹم میں معطل سامان کے کنٹینرز کو جلد سے جلد خالی کرنے کو کہا ہے، رپورٹ کے مطابق ترکی نے غیر سرکاری طور پر ترک سامانوں کا بائیکاٹ کر نے پرسعودی عرب کے خلاف دو اقدامات اٹھائے ہیں جن میں سے ایک سعودی وزیر تجارت ماجد بن عبدالله القصبی کو تین خطوط لکھے ہیں جن میں ترکی کے برآمد کنندگان اور مصنوعات کے ساتھ بدسلوکی پر برہمی کا اظہار کیا اور ان بدکاریوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور دسرا عالمی تجارتی تنظیم میں سعودی عرب کے خلاف شکایت کی ہے۔
اخبار نے ترک وزیر تجارت کے وزیر رخسار پکجان کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے کہ 15 نومبر 2020 سے سعودی عرب نے ترکی سے درآمد کی جانے والی متعدد مصنوعات بشمول انڈے ، دودھ ، سفید گوشت وغیرہ کسٹم معطل کردیئے ہیں،ترک وزیر کے مطابق ، سعودی عرب میں ترک مشیروں اور ان سے وابستہ افراد نے سامان اتارنےکے لئے ضروری اقدامات اٹھائے ہیں ، اور سعودی عہدیداروں نے کچھ سامان ترکی کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کو ایران کے بجائے دیمونا پر بمباری کرنی چاہیے تھی: ترکی الفیصل
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: سابق سعودی خفیہ سربراہ ترکی الفیصل نے "نیشنل ٹاک” میں
جون
غزہ کے بچوں کے گلے پر اسرائیل کا خنجر
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا
اپریل
اسرائیلی فوج میں نافرمانی کا نیا دور
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: گزشتہ روز عبرانی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی فوج کی
اکتوبر
گیلنٹ کے بعد نیتن یاہو کو بھی ہٹا دینا چاہیے: لائبرمین
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: قابض حکومت کے سابق وزیر جنگ ایویگڈور لائبرمین نے اس
نومبر
امریکی صدر کی افغان رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقات، افغانستان کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا کھوکھلا وعدہ
?️ 27 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان کے صدر اشرف
جون
کورونا وباء: ملک بھر میں مزید 76 افراد انتقال کر گئے
?️ 6 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس
جون
گوگل پر دنیا کی مجموعی آمدن سے اربوں گنا زیادہ جرمانہ عائد
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: روس کی ایک عدالت نے ٹی وی چینلز کے یوٹیوب
نومبر
جماعت اسلامی نے 26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
?️ 4 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم
نومبر