🗓️
سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ نے لیبیا میں امن ، سلامتی ، استحکام اور خودمختاری کی حمایت کے لئے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا۔
روس ٹوڈےکی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر خارجہ چاووش اوغلونے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ وہ جرمنی کے دارالحکومت کی میزبانی میں لیبیا میں "برلن 2” کانفرنس میں شریک ہوئے،انھوں نے مزید کہا کہ کانفرنس کے دوران انہوں نے لیبیا میں امن ، سلامتی ، استحکام اور خودمختاری کے لئے اپنے ملک کی مسلسل حمایت پر زور دیا،یادرہے کہ جرمنی کے دارالحکومت میں لیبیا کے بارے میں "برلن 2” کانفرنس کا انعقاد 15 ممالک اور چار بین الاقوامی تنظیموں کی شراکت سے ہوا۔
لیبیا کے وزیر خارجہ نجلا المنقوش نے بھی لیبیا سے متعلق بین الاقوامی اجلاس کے بعد کہا کہ ان کے ملک میں غیر ملکی فوجیوں کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں دونوں طرف سے سنجیدگی دیکھنے کو ملے گی،انہوں نے اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ لیبیا میں دو اہم مطالبات ہیں ؛ برلن کے عمل کو نافذ کرنا اور لیبیا میں استحکام کے منصوبے کی حمایت کرنا ہیں، ہم نے یہ منصوبہ شروع کیا ہے جو لیبیا کے عوام کا منصوبہ ہے اور ان کی امنگوں کا اظہار کرتا ہے۔
لیبیا کے وزیر خارجہ نے مزید کہاکہ ہم لیبیا میں ہونے والی کامیابیوں سے خوش ہیں اور ہم اپنا پیغام پہنچانے کے لئے تیار ہیں کہ ملک میں امن و استحکام کے لئے مل کر کام کرنا ہے،جرمن وزیر خارجہ ہائکو ماس نے بھی پریس کانفرنس میں زور دیامیرے خیال میں ترکی اور روس کے مابین توازن برقرار رکھتے ہوئے لیبیا سے غیر ملکی فوجیوں کے بتدریج انخلا کرنے پر ایک معاہدہ ہوا ہے،تاہم یہ ایک رات میں نہیں ہونے والا بلکہ اس میں وقت لگے گا۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی نے عثمان بزدار سمیت جنوبی پنجاب کے 22 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
🗓️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیر
اگست
اردن کا بادشاہ ٹرمپ سے کیوں ڈرتا تھا؟
🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: اردن کے شاہ عبداللہ بن حسین کے دورہ امریکہ کے
فروری
2017 میں بائیڈن کی 10 ملین ڈالر کی آمدنی کہاں سے آئی؟
🗓️ 19 جون 2023سچ خبریں:ڈیلی میل کے مطابق، 2017 میں براک اوباما کے نائب صدر
جون
شامی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کی وجوہات
🗓️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:شام میں متحارب فریقوں کے مصالحتی مرکز کے روسی مرکز نے
ستمبر
حماس کے سینئر کمانڈر کو قتل نہیں کیا گیا: اسرائیلی فوج
🗓️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت نے حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ
جنوری
غزہ جنگ بندی کے سلسلہ میں حزب اللہ کا بیان
🗓️ 21 مئی 2021سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے القدس
مئی
کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کارکن گرفتار
🗓️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کراچی نے
فروری
غزہ پر صیہونیوں کی بمباری
🗓️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی ہے۔ اسرائیلی
اپریل