?️
سچ خبریں:ترک پولیس نےاس ملک میں 2016 کی ناکام بغاوت کے مجرموں سے تعلقات رکھنے کے الزام میں 50 افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا۔
اناطولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک پولیس نے منگل کے روز ترک حزب اختلاف کے رہنما فتح اللہ گولن سے تعلقات رکھنے اور 2016 کی ناکام بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں 50 افراد کو گرفتار کیا، انقرہ پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ اس واقعے کے سلسلے میں متعدد صوبوں میں مجموعی طور پر 66 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ترکی میں 15 جولائی2016 کو ہونے والی ناکام بغاوت کے بعد انقرہ نے متعدد بار واشنگٹن سے بغاوت کو منظم کرنے والے فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے، ترک حکومت فتح اللہ گولن جو اس وقت پنسلوینیا میں مقیم ہیں ،کو اس بغاوت کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتی ہے اور اسے امریکہ سے ان کی حوالگی کے لئے بہت ساری کوششیں کی ہیں۔
تاہم ابھی تک ان کاروائیوں کوئی نتیجہ نہیں برآمد ہوا ہے اور امریکہ نے ترک حکام کے مطالبہ پر کوئی توجہ نہیں کی ہے،تاہم اس ناکام بغاوت کو پانچ سال کا عرصہ گذر چکا ہے لیکن ترکی میں ابھی بھی اس سلسلہ میں آئے دن گرفتاریاں عمل میں آتی رہتی ہیں، جن میں یونیورسٹی پروفیسروں سے لے کر فوج کے بڑے بڑے عہدہ دار شامل ہیں کیونکہ اس ملک کے حکام کا کہنا ہے کہ گولن کے ساتھ ہرحکومتی شعبے میں دراندازی کر چکے ہیں،یہی وجہ ہے کہ اب تک ہزاروں کی تعداد میں اعلی عہدہ دار اپنے عہدوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سینیٹ میں اسحاق ڈار کو قائد ایوان مقرر‘ تحریک انصاف نے سینیٹر علی ظفر قائدحزب اختلاف
?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے سینیٹ میں اسحاق ڈار کو قائد ایوان مقرر کردیا ہے
اپریل
چیئرمین سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل شہزادہ منصور اسلام آباد پہنچ گئے
?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ
اکتوبر
اقوام متحدہ نے کیا کمال عدوان ہسپتال میں اسرائیل کا جھوٹ بے نقاب
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے ہمیشہ کی طرح غزہ کی پٹی کے شمال
جنوری
زلمی بخاری کا حکومت پر اپنی ٹیم کے اراکین کو اغوا کرنے کا الزام
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلمی بخاری نے الزام لگایا
جولائی
ملک بھر میں کورونا سے مزید 104 افراد کا انتقال
?️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے،
مئی
جموں کشمیر میں موسلا دھار بارش، ریڈ الرٹ جاری۔
?️ 26 اگست 2025 جموں: (سچ خبریں) جموں و کشمیر میں گتزشتہ روز دوسرے دن
اگست
گزشتہ 40 سال میں زمین کتنی بدل چکی ہے؟جانئے اس رپورٹ میں
?️ 16 اپریل 2021نیویارک(سچ خبریں)امریکی خلائی ادارے ناسا اور گوگل نے کچھ ویڈیوز جاری کی
اپریل
حکومتی اقدامات تاحال بے سود، یوریا کی قیمت میں مزید اضافہ
?️ 24 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی دعوے اور اقدامات تاحال بے سود ثابت
دسمبر