🗓️
سچ خبریں:امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ باب مینینڈیز نے نیٹو کی توسیع کے مقابلہ میں ترکی کے موقف اور اس ملک کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ امریکہ سے F-16 لڑاکا طیارے حاصل کرنے کا اہل نہیں ہے۔
یونانی اخبار Ekathimerini کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر مینینڈیز نے جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی موجودگی میں ہونے والی سماعت میں کہا کہ ترکی بغیر کسی اشتعال کے کسی دوسرے ملک کی فضائی حدود اور اس کے پانیوں کی خلاف ورزی کرتا ہے،امریکی قوانین کے خلاف روسی فوجی ساز و سامان خریدتا ہے۔
نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے اس ڈیموکریٹک سینیٹر نے مزید کہا کہ اس ملک میں کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ وکیل اور صحافی جیلوں میں ہیں، یہ انتخابات سے عین قبل اہم سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالتا ہے اور یورپی یونین کے کسی ملک کو توانائی کے ذخائر کی تلاش کے اس کے حق سے محروم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
انہوں نے بلنکن سے کہا کہ تم ایسے ملک کو کیسا سمجھتے ہو؟ بلنکن نے جواب دیا کہ میں ایسے ملک کو ایک چیلنجنگ اتحادی کہتا ہوں،مینینڈیز نے مزید کہا کہ میں اس ملک کو ترکی کہتا ہوں، میرا خیال ہے کہ ایسا ملک F-16 حاصل کرنے کا اہل نہیں ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں امریکی سینیٹرز کے ایک گروپ نے اس ملک کے صدر جوبائیڈن سے کہا کہ وہ ترکی کو F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت اس وقت تک ملتوی کر دیں جب تک انقرہ سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی اپنی حتمی موافقت کا اعلان نہیں کرتا۔
مشہور خبریں۔
بحیرہ احمر میں یمن کے حملے روکنا مشکل
🗓️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے کمانڈر بریڈ کوپر نے کہا کہ حوثیوں کے
دسمبر
علیزے شاہ کا زرنش خان کو تین سال پرانے بیان پر معافی نہ دینے کا اعلان
🗓️ 17 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے خلاف دیے گئے نامناسب
مارچ
کیا برطانیہ میں اماراتی کارکن کے قتل میں موساد ملوث ہے؟
🗓️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں سابق امریکی سفیر کے بیٹے نے لندن میں
جولائی
قرضوں پر سود معیشت پر بھاری بوجھ قرار، آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ
🗓️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے ساتھ نئے
مئی
شوبز شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے: مانی
🗓️ 5 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار مانی نے کہا
جون
لبنانی جوانوں کا صیہونی رپورٹر کو انٹرویو دینے سے انکار
🗓️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:گزشتہ موسم گرما میں منعقد ہونے والے مختلف بین الاقوامی مقابلوں
نومبر
ملک میں سب کو عدل و انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، وزیراعظم
🗓️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں آئین و قانون
مئی
علی امین گنڈا پورکی کابینہ میں کون شامل ہوگا،نام سامنے آگئ
🗓️ 2 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کی کابینہ میں
مارچ