سچ خبریں:بنگلہ دیشی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بھارتی وزیر اعظم کےاس ملک کا دورہ کرنے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں از کم پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے بنگلہ دیش کے دورہ کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہوئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر بے تحاشہ طاقت کا استعمال کیا،اس ملک کے اسپتال ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی سکیورٹی فورسز کے ذریعہ مظاہرین پر کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، بنگلہ دیشی پولیس کا کہنا ہے کہ ،مظاہرے کرنے والے زیادہ تر اسلامی اسکولوں اور مدرسوں کے طلبہ تھے جس کی وجہ سے وہ غیر مسلح اور پرامن مظاہرین پر فائرنگ کرنے پر مجبور ہوگئے ۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں مودی کے دورے کے خلاف مظاہرے کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت ہندوستان کی مسلم اقلیت کے خلاف امتیازی اور جابرانہ رویہ اختیار کررہی ہے،یادرہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم بنگلہ دیش کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ میں شرکت کرنے کے لیے اس ملک میں گئے ہیں ،قابل ذکر ہے کہ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد مودی نے اپنے پہلے بین الاقوامی دورے پر جمعہ کے روز بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا کا سفر کیا۔
روئٹرز کے مطابق بنگلہ دیشی پولیس نے مظاہرین کے خلاف پلاسٹک کی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجہ میں مودی کے خلاف مظاہرے کرنے والے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔