بن سلمان کو گرفتار کیا جائے: فرانسیسی انسانی حقوق کی تنظیمیں

بن سلمان

?️

سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے فرانس دورے پر اس ملک کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے فرانس کی عدالت میں ان کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کیا۔
عربی21 ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تنقیدی سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بعد جمعرات پہلی بار فرانس پہنچے جہاں اس ملک کی انسانی حقوق کی ڈیموکریسی ناؤ فار دی عرب ورلڈ(DAWN)، اوپن سوسائٹی جسٹس انیشی ایٹو(OSJI) اور انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس تنظیم نے پیرس کی عدالت میں 42 صفحات پر مشتمل شکایت جمع کرائی جس میں محمد بن سلمان پر جمال خاشقجی پر تشدد اور پرتشدد اغوا کا الزام عائد کرتے ہوئے فرانس میں ان پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا۔

اس شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بن سلمان کو عدالتی استثنیٰ حاصل نہیں ہوسکتا، کیونکہ وہ ولی عہد ہیں سعودی حکومت کے حکومت کے سربراہ نہیں،( DAWN) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سارہ لی وائٹسن نے کہا کہ فرانسیسی حکام کو جمال خاشقجی کے قتل میں لیے محمد بن سلمان کے کردار کے لیے ان کے خلاف فوری طور پر مجرمانہ تحقیقات شروع کرنی چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانس، تشدد اور اغوا کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے رکن کے طور پر، بن سلمان جیسے مشتبہ شخص سے تفتیش کرنے کا حق رکھتا ہے جب تک وہ فرانس کی سرزمین پر ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

طالبان کے دور میں روس میں پہلے افغان سفیر کا تعارف

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: ماسکو میں افغان سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ

بن سلمان کی اپنے دور حکومت میں سعودی عرب کی خدمات

?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2017 میں اقتدار کے

برطانوی F-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

?️ 18 نومبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ F-35 لڑاکا طیارے کے

صہیونیوں کے انخلا کے بعد لبنانی فوج اور عوام سرحدی صفر پوائنٹس پر 

?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:مقامی ذرائع کے مطابق، جنوبی لبنان میں لبنانی فوج اور

صہیونی ماہر: ہمارے پاس حماس پر دباؤ ڈالنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور نہ ہی جنگ کے لیے فوجی

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی ماہرین کے مطابق نیتن یاہو اور اسرائیل کاٹز کی

کیا امریکہ اور اسرائیل لبنان میں جنگ بندی چاہتے ہیں ؟

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: گزشتہ چند دنوں کے دوران لبنان میں جنگ بندی کے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج ملائیشیا جائیں گے

?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج ملائیشیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے