بن سلمان اپنی ساکھ بہتر بنانے کے لیے رشوت دیتے ہیں:کارنیگی انسٹی ٹیوشن

رشوت

?️

سچ خبریں:ایک امریکی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ سعودی ولی عہد دنیا میں اپنی تصویر بہتر کرنے کے لیے مختلف جماعتوں کو رشوت دے رہے ہیں۔
کارنیگی اینڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس نے اعلان کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنی گرتی ہوئی عالمی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے رشوت دے رہے ہیں۔

سعودی لیکس کے مطابق انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ بن سلمان ایک غیر منظم اور لاابالی شخص ہیں جو اپنے آپ کو امریکی صدر جو بائیڈن سے کمتر محسوس کرتے ہیں نیز وائٹ ہاؤس کی جانب سے ان سے رابطہ کرنے سے انکار پر اب بھی ناراض ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کے مطابق محمد بن سلمان کا خیال ہے اگر وہ مختلف جماعتوں کو پیسے اور رشوت دے دیں تو ایک لبرل مصلح کے طور پر ان کی بین الاقوامی ساکھ محفوظ رہ سکتی ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب ہم بن سلمان کے ذاتی مقاصد کے بارے میں بات کرتے ہیں تو وہ خود کو ایک مضبوط آدمی کے طور پر پیش کرتے ہیں جو بدعنوانی سے لڑتا ہے، غیر روایتی طریقے اپناتا ہے نیز ان سے اختلاف رائے رکھنے والے اور ناقدین کو دبانے کے لیے الیکٹرانک جاسوسی کے آلات تک استعمال کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ابھی حال ہی میں ولسن اسٹڈی سینٹر نے محمد بن سلمان کو ایک آمر اور جمہوریت نیز انسانی حقوق کا دشمن قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

تحقیق، کورونا پھیپڑوں کے علاوہ دل پر بھی کرتا ہے اٹیک

?️ 5 مارچ 2021سینٹ لوئی {سچ خبریں}  امریکی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے متعلق اب

آیت اللہ سیستانی کی پوپ کے سامنے بے مثال شجاعت ؛فلسطینی قلمکار

?️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:ایک فلسطینی قلمکار نے کیتھولک دنیا کے رہنما کے سامنے فلسطین

عمران خان پر الزام لگانے والوں کو شہباز گل کا سخت جواب

?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز

مزید 20 سال تک اسرائیل کا وجود نہیں ہو گا: سابق امریکی عہدیدار

?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:کولن پاول کی وزارت خارجہ کے دور میں امریکی وزیر خارجہ

حافظ نعیم الرحمٰن کے ایم کیو ایم پر دھاندلی کے الزامات، متعدد ویڈیوز شیئر کردیں

?️ 9 فروری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے

جولانی کو عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

?️ 24 فروری 2025سچ خبریں: شامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مصری صدر عبدالفتاح

کیا امریکہ میں طاقت کے توازن تبدیل ہوں گے؟

?️ 2 نومبر 2025کیا امریکہ میں طاقت کے توازن تبدیل ہوں گے؟  نیویارک شہر کی

دیگر جماعتیں خلائی مخلوق کی طرف میں عوام کی طرف دیکھتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراداری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے