?️
سچ خبریں:عراقی ذرائع نے آج صبح بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی اڈے وکٹوریہ پر ڈرون حملے کی اطلاع دی۔
عراقی میڈیا نے آج پیر کی صبح بریکنگ نیوز میں بتایا کہ وکٹوریہ کے فوجی اڈے کو دو ڈرونز نے نشانہ بنایا،تاہم حملے اور اس کے ممکنہ نقصان یا جانی نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مضافات میں وکٹوریہ ملٹری بیس عراق میں امریکی قابض افواج کے اڈوں میں سے ایک ہےجبکہ بغداد اور واشنگٹن انتظامیہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت امریکی قابض افواج کو گزشتہ سال (2021) کے آخر میں عراق سے نکلنا تھا تاہم وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ عراق میں امریکی مشن کو فوجی سے مشاوت میں تبدیل کردیا گیا ہے،تاکہ امریکی فوجی اس ملک میں رہ سکیں۔
تاہم عراقی مزاحمتی گروپوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر امریکی افواج ملک میں موجود ہیں تو انھیں جارحین اور قابضین کی نظر سے دیکھا جائے گا جن کا مقابلہ کرنے مزاحمتی تحریک کا قانونی حق ہے کیونکہ یہ ان کے ملک کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی ہے جس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا، حال ہی میں عراقی مزاحتی تحریک بدر نے اپنے ایک بیان میں میں کہا ہے کہ اب عراق سے امریکیوں کے تابوت جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
انصار اللہ: شام پر حملے کا مقصد اسلامی ممالک کو تقسیم کرنا ہے
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے دمشق
جولائی
ٹیکنو کا اسپارک 20 پلس متعارف
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ موبائل فون بنانے والی کمپنی ٹیکنو نے اپنی
جنوری
کیپسٹی چارجز میں کمی: کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
?️ 11 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے کیپسٹی چارجز میں کمی سے
فروری
اقوام متحدہ میں بینیٹ کی تقریرکا اسرائیلیوں نے مذاق اڑایا
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی قیادت میں لیکود پارٹی نے
ستمبر
سعودی ولی عہد کے سلسلہ میں اسرائیل کا عجیب و غریب بیان
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:صیہونی حکام کا کہنا ہےکہ ہمارے لیے سعودی ولی عہدمحمد بن
مارچ
سینیٹرز کیریبین میں امریکی فوجی چھاپوں کے بارے میں فکر مند ہیں
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکہ میں دونوں جماعتوں کے سینیٹرز نے کیریبین میں فوجی
اکتوبر
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہروں میں تین افراد زخمی
?️ 18 اپریل 2022سچ خبریں: سویڈن میں انتہائی دائیں بازو کے ایک گروپ کی بے
اپریل
اسرائیل نے غزہ میں قیدیوں کی لاشوں کو تلاش کرنا شروع کر دیا
?️ 26 اکتوبر 2025اسرائیل نے غزہ میں قیدیوں کی لاشوں کو تلاش کرنا شروع کر
اکتوبر