?️
سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ نے دھمکی دی کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا اور اس کی فوجیں اس ملک میں داخل ہوئیں تو اسے سنگین معاشی نتائج” کا سامنا کرنا پڑے گا۔
برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیرس نے لیورپول میں جی 7 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا اور اس کی فوجیں اس ملک میں داخل ہوئیں تو روس کو سنگین اقتصادی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دی انڈیپنڈنٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق آج کی میٹنگ کے دوران برطانیہ جو گروپ آف سیون کی سربراہی کررہاہے، اپنے اتحادیوں پر روس کے نقصان دہ رویے کے خلاف متحدہ محاذ بنانے پر زور دے گا،ماسکو حملے پر لندن کے فوجی ردعمل کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پربرطانوی وزیر خارجہ نے صرف اتنا کہا کہ ہمارے وزیر دفاع بین والیس حال ہی میں یوکرائن میں تھے اور لندن کییف کی دفاعی اور سکیورٹی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد کر رہا ہے۔
یادرہے کہ گزشتہ ماہ دونوں فریقوں نے برطانیہ سے جنگی جہاز اور میزائل خریدنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے،انڈیپنڈنٹ کے مطابق ٹیرس نے سستی روسی گیس پر مغربی ممالک کا انحصار کم کرنے اور توانائی کی زیادہ حفاظت فراہم کرنےکا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ برطانیہ روسی گیس کا متبادل تلاش کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات (19 دسمبر) کو ماسکو میں ایک پریس کانفرنس میں روسی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف ویلری گراسیموف نے یوکرائن پر روسی حملے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو کیف میں کوئی بھی اشتعال انگیز کارروائی دیکھے گا تومشرقی یوکرائن کوحملے کا سامنا کرنا پڑے گا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کا خاتمہ قریب ہے:صیہونی اخبار
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی ماہر نے اسرائیل کو گزشتہ ایک دہائی کے دوران
نومبر
الیگزینڈر کی رہائی واشنگٹن اور تل ابیب کے تعلقات میں دراڑ کو ظاہر کرتی ہے
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ
مئی
اتحادی حکومت کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہوں
?️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے
اپریل
صہیونی دشمن اپنے دفاعی نظام سے مایوس کیوں ہے ؟
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت اپنے دفاعی نظام سے مایوس ہو چکی ہے
جون
غزہ والوں کا سحری اور افطار کے بغیر روزہ
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:قابض حکومت کی فوج نے 6 ماہ قبل سے غزہ کی
مارچ
صیہونی تل ابیب اور حیفا پر ایرانی حملے سے کیوں خوفزدہ ہیں؟
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران نے صیہونیوں کی جارحیت کے جواب میں شمالی
جون
اسموتریچ کا بیٹا غزہ کی جنگ سے فرار؛ وجہ؟
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: بن کاسپٹ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا
جولائی
اسرائیل سوریہ میں فساد پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے: جنبلاط
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: لبنان کے دروزی رہنما ولید جنبلاط نے حالیہ تنازعات کو
مئی