برطانیہ کا یوکرین کو مزید اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان

یوکرین

🗓️

سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو مزید تیس کروڑ پونڈ کا اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔
روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرین کی پارلیمنٹ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ یوکرین کو تیس کروڑ پونڈ کے فوجی ہتھیار فراہم کررہا ہے تاکہ جنگ میں اس ملک کی فوجی مدد کی جا سکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیر جنگ نے بھی ایک اشتعال انگیز بیان میں کہا تھا کہ جنگ جاری رہنے کی صورت میں مغرب، یوکرین کو ٹینکوں اور جنگی طیاروں سمیت مختلف قسم کے جنگی ہتھیار فراہم کر سکتا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ نے بھی مغرب کی جانب سے یوکرین کی زیادہ سے زیادہ فوجی مدد کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین کی جنگ، پانچ سال یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔

واضح رہے برطانیہ کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جبکہ روس نے امریکہ سمیت تمام ملکوں کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین کے لئے فوجی مدد کی فراہمی جنگی حالات مزید بدتر ہونے اور خطرناک نتائج برآمد ہونے کا باعث بنے گی۔

 

مشہور خبریں۔

ترکی کا لیبیا کی سلامتی ، استحکام اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

🗓️ 24 جون 2021سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ نے لیبیا میں امن ، سلامتی ،

نیتن یاہو مقبوضہ فلسطین میں پہلے سے کہیں زیادہ نفرت کا شکار

🗓️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: ایک ایسے وقت میں جب اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ تل

وکیل قتل کیس: درخواست گزار کے وکیل نے بینچ میں شامل 2 ججز پر اعتراضات عائد کردیے

🗓️ 9 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

حزب التحریر کے ارکان افغانستان میں داعش کے لیے پروپیگنڈے کے الزام میں گرفتار

🗓️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: طالبان کی انٹیلی جنس فورسز نے حزب التحریر کے متعدد

ہم فلسطین اور غزہ کیساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم عمران خان

🗓️ 12 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف وزیراعظم عمران خان نے فلسطین اور غزہ

انڈیا نے بھی یوکرینی صدر سے منھ پھیر لیا

🗓️ 9 جون 2023سچ خبریں:ہندوستان کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ

ہم امریکہ کے روس مخالف رویے کا ہر ممکن طریقے سے مقابلہ کریں گے: روس

🗓️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:اسپوٹنک کے ساتھ ایک انٹرویو میں روس کے نائب وزیر خارجہ

کُرم میں ہر حال میں امن یقینی بنایا جائے گا، دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، بیرسٹر سیف

🗓️ 5 جنوری 2025 پشاور: (سچ خبریں) مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے واضح کیا کہ گرینڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے