?️
سچ خبریں:روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ کے اشتعال انگیز تبصرے کی وجہ سے اس ملک کے سیاستدان ماسکو کے لیے ایک جائز فوجی ہدف تصور کیے جا رہے ہیں۔
روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری میدویدیف نے اس بات پر زور دیا کہ برطانوی وزیر خارجہ کی جانب سے یوکراینیوں کو روسی حدود کے اندر حملہ کرنے کا حق دینے کے بعد اب برطانوی سیاست دان روس کے لیے ایک جائز فوجی ہدف ہیں۔
پولیٹیکو ویب سائٹ کے مطابق، برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے منگل کو اپنے ایسٹونیا کے دورے کے دوران روسی دارالحکومت اور اس کے نواحی علاقوں پر یوکرین کے حالیہ ڈرون حملوں کے بعد دعویٰ کیا کہ کیف کو اپنے دفاع کے لیے اپنی سرحدوں سے آگے بڑھنے کا حق ہے۔
ہمیشہ یوکرین کو ہتھیاروں کی امداد کی بڑھتی ہوئی لہر کو جاری رکھ کر اس ملک میں جنگ کی دلدل میں مزید پھنسانے والے برطانیہ کے وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ روسی علاقے کے اندر کیف کے حملوں سے کریملن کی یوکرین میں جنگ جاری رکھنے کی صلاحیت کمزور ہو گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یوکرین نے ابھی تک سرکاری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم ٹوئٹر پر برطانوی وزیر خارجہ کے اشتعال انگیز الفاظ کے جواب میں دمتری میدویدیف نے کہا کہ یوکرین کو ماہرین اور فوجی امداد بھیج کر لندن غیر سرکاری طور پر روس کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ کی قیادت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس صورت میں کوئی بھی برطانوی اہلکار، خواہ وہ فوجی ہو یا سویلین، جو اس جنگ میں سہولت کاری فراہم کرتا ہے، اسے ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جا سکتا ہے۔
پولیٹیکو کے مطابق میدویدیف، جنہوں نے ہمیشہ یوکرین جنگ کو طول دینے والے اس ملک کے مغربی اتحادیوں کی اشتعال انگیزیوں اور اقدامات کا واضح جواب دیا ہے، حال ہی میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے قتل کی حمایت کی تھی۔


مشہور خبریں۔
جانسن نے پوتن کو مگرمچھ سے تشبیہ دی
?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھارت کے دورے کے
اپریل
وفاقی بجٹ کے بارے میں وزیر اعظم کا اہم اعتراف
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف نے اعتراف کیا ہے کہ ہمیں عالمی
جون
کابینہ نے وزیر خزانہ کے فیصلے پر لگائی روک
?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا
اپریل
ایران کو دھمکیاں دینے کے بجائے فوج کو مضبوط کرؤ؛صیہونی تجزیہ کا نیتن یاہو سے خطاب
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی تجزیہ نگار نے ایران کے خلاف صیہونی وزیر اعظم
جون
100 گاڑیوں پر مشتمل ترک قافلے کی ادلب آمد
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں: 100 گاڑیوں پر مشتمل ترک فوج کا قافلہ جس میں ٹینک
اکتوبر
ترکی کے عراق میں کتنے فوجی اڈے اور فوجی چھاونی ہیں؟
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: کرد سکیورٹی کے ماہر اور تجزیہ کار ہوکر الجاف کا
جون
پاکستان میں کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے
?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری
مارچ
وزیر اعلی مریم نواز کی رانا ثناءاللہ کو سینٹر منتخب ہونے پر مبارکباد
?️ 9 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلی مریم نواز نے رانا ثناءاللہ کو سینٹر
ستمبر