🗓️
سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی انتخابی ویب سائٹ نے اعلان کیا کہ بحرین نے 26 ستمبر کو جنیوا میں قائم کونسل کی تین سالہ نشست کے لیے اپنی امیدواری واپس لے لی ہے۔
القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق ناقدین کی جانب سے بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں خبردار کرنے کے بعد اعلان کیا گیا تھا کہ بحرین اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت سے متعلق انتخابات میں حصہ نہیں لے گا تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
القدس العربی کی رپورٹ کے تسلسل میں بحرین جو کہ امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کا میزبان ہےاس ملک میں سنہ 2011 میں حکومت مخالف مظاہروں کے آغاز سے لے کر اب تک ہزاروں بحرینی مظاہرین، صحافیوں اور کارکنوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال چکا ہے بحرین کا کہنا ہے کہ وہ صرف ان لوگوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتا ہے جنہوں نے قانون کے مطابق جرم کیا ہے اور وہ اقوام متحدہ اور دیگر کی طرف سے ٹرائل کے عمل اور مظاہرین کی حراست کی شرائط پر کسی قسم کی تنقید کو قبول نہیں کرتا ہے۔
کچھ عرصہ قبل لبنان کے ایک اخبار نے لکھا تھا کہ بحرین میں سیاسی قیدیوں کے ابتر حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ بعض یورپی نمائندوں نے بحرینی حکومت کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے۔
اس ذریعے نے بتایا کہ بحرین میں سیاسی قیدیوں کی تعداد تین ہزار ہےان میں سے ایک سو سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں اور ایک قیدی اس بیماری کی وجہ سے انتقال کر گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کا داعش کے رہنماؤں کو عراقی جیلوں سے نکالنے کا منصوبہ
🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں: قانون کی حکمرانی کے اتحاد کے ایک رکن نے داعش
فروری
عین الاسداڈا ایک بار پھر راکٹ حملوں کا شکار
🗓️ 2 جون 2022سچ خبریں:عراق میں واقع عین الاسد امریکی فوجی اڈے کو ایک بار
جون
مہلک مشنوں پر جانے والی خطرناک خواتین
🗓️ 7 فروری 2021سچ خبریں:ایک صہیونی میڈیا نے طویل عرصے سے دہشت گردی کی کاروائیوں
فروری
امام خمینی کا سب سے بڑا کارنامہ
🗓️ 5 جون 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ
جون
چین سے پاکستان کو قرض مل گیا:وزیر خزانہ
🗓️ 24 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل نے اعلان کیا ہے کہ چینی کسورشیم
جون
پاکستان کے جے 10 نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے، امریکی عہدیدار
🗓️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) دو امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان
مئی
ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا
🗓️ 19 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ایل پی جی کی قیمت سرکاری قیمت سے تجاوز
جون
اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پروبارہ سماعت کا حکم
🗓️ 2 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
اکتوبر