?️
سچ خبریں: سیکڑوں امریکیوں نے ڈیلاویئر میں اس ملک کے صدر جوبائیڈن کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں امریکیوں نے ریاست ڈیلاویئر میں اس ملک کے صدر کے گھر کے سامنے غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بائیڈن کا مظلوم فلسطینی بچوں کے خون سے سیاسی تجارت
اس مظاہرے کے شرکاء نے فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے، غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کو فوری طور پر بند کرنے اور واشنگٹن سے اس جارحیت کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کیا نیز فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔
یاد رہے کہ یہ مظاہرہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت سے ہونے والے نقصانات نے امریکی حکام کو ناقابلِ دفاع پوزیشن میں ڈال دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں بھی بہت سے لوگوں نے نجی طور پر اس ملک کے حکام کی پالیسوں پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے،انہوں نے اسرائیل کی طرف سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اخبار نے انکشاف کیا کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے تل ابیب کے حالیہ دورے کے دوران، جو الاقصیٰ کی طوفانی لڑائی کے آغاز کے بعد سے خطے کا ان کا تیسرا دورہ ہے، اسرائیلی حکام نے امریکی سفارت کاروں پر زور دیا کہ وہ عرب رہنماؤں پر تل ابیب کے جرائم پر آنکھیں بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں
مزید پڑھیں: فلسطینی بچوں کا قاتل کون ؟ امریکہ یا اسرائیل؟
اس کے جواب میں عرب رہنماؤں نے امریکیوں سے کہا کہ اگر وہ اسرائیل کو شہریوں کا قتل عام بند کرنے پر مجبور نہیں کرتے تو ان کے لوگوں کا غصہ بڑھ جائے گا۔
مشہور خبریں۔
ماحولیاتی تبدیلی، تنازعات اور معاشی عدم مساوات دنیا بھر میں غربت بڑھا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو
?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا
اکتوبر
جنگ یوکرین جیتے گا:زیلنسکی
?️ 6 جون 2022سچ خبریں:روسی فوجی آپریشن کے 100ویں دن یوکرین کے صدر نے وعدہ
جون
سینیٹ میں اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قائد اعوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کی طرف سے
مئی
رواں سال پاکستان کی معیشت کو عالمی چیلنجز کا سامنا رہے گا، رپورٹ
?️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کی عالمی اقتصادی صورتحال کی حالیہ رپورٹ
جنوری
آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی شرائط میں نرمی پر غیر رسمی آمادگی ظاہر کردی، مفتاح اسمعٰیل
?️ 23 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ
ستمبر
اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا معاملہ، اقوام متحدہ نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 4 اگست 2021جنیوا (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے
اگست
وائرس سے بچاؤ کے لیےویکسین ہی مؤثر ذریعہ ہے: وزیر اعلی پنجاب
?️ 1 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وائرس
دسمبر
پاکستان مقامی سطح پر کورونا ویکسین تیار کرنے میں کامیاب
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم کامیابی حاصل
مئی