بائیڈن کے پورے خاندان پر ٹرمپ کا خوفناک الزام

خاندان

?️

سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف عدالتی کاروائی اور متعدد الزامات عاید کیا جانا یوکرین کی ایک کمپنی سے موجودہ صدر کے خاندان کی رشوت خوری سے رائے عامہ کو ہٹانے کی کوشش ہے۔

روئٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق 37 الزامات کا سامنا کرنے والے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو جرسی میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع میں کہا کہ میرے خلاف مقدمات اس لیے عائد کیے جا رہے ہیں تا کہ یوکرین کی توانائی کمپنی سے بائیڈن خاندان کی رشوت ستانی سے عوام کی توجہ ہٹائی جا سکے ۔

انہوں نے اس بارے میں کہا کہ وہ جاسوسی اور حقیقی جرم سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے میرے اوپر فرد جرم عائد کی ہے تاکہ یوکرین کی کمپنی سے بائیڈن فیملی کوملنے والی 5 ملین ڈالر کی رشوت کے بارے میں کوئی بات نہ کرے۔

ٹرمپ کے مطابق ان کے خلاف الزامات مکمل سیاسی ہیں جو آنے والے صدارتی انتخابات میں مداخلت اور ایک بار پھر ووٹ اور انتخابی نتائج چرانے کی کوشش ہے۔

ٹرمپ کا خیال ہے کہ جو بائیڈن نے 2020 کا صدارتی انتخاب دھوکہ دہی سے جیتا ہے،امریکہ کے سابق صدر، جن کے خلاف ان دنوں عدالتی دباؤ میں شدت آئی ہے، نے یہ بھی کہا کہ آج ہم اپنے ملک کی تاریخ میں طاقت کے بدترین اور گھناؤنے استعمال کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور یہ صورتحال دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسلامی ممالک نے کن اسرائیلی برانڈز اور اشیاء کا بائیکاٹ کیا؟

?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کے تناظر

بلوچستان: اپوزیشن ارکان کا حکومتی وفد کے ساتھ مزید بات چیت سے انکار

?️ 27 جون 2021کوئٹہ(سچ خبریں) اپوزیشن ارکان نے حکومتی وفد کے ساتھ مزید بات چیت

امریکہ کے ساتھ اگلا مرحلہ، شاید اسٹارٹ نو معاہدے پر بات چیت ہو: پیوٹن

?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: ولادیمیر پیوٹن، صدر روس، نے جمعرات کے روز ایک اعلیٰ

وزیر اعظم نے محکمہ صحت کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا

?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ علامہ اقبال

درگاہ ابراہیمی کے انتظام کو فلسطینیوں کی اوقاف سے محروم کرنے کا سیاسی پیغام

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جس نے علاقے میں ہونے والی حالیہ پیش

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے معذرت کرلی

?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے برعکس الیکشن

وفاقی کابینہ نے نیب کے نئے چیئرمین کے تقرر کی منظوری دے دی

?️ 21 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناللہ نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے