بائیڈن حکومت کے نزدیک سعودی عرب اچھا بھی ہے برا بھی

بائیڈن

?️

سچ خبریں:جب جو بائیڈن ریاستہائے متحدہ کے صدر بنے تو انھوں نے سعودی عرب کو ایک نامعقول ملک قرار دیا اور انسانی حقوق کو اپنی خارجہ پالیسی کا مرکز بنانے کا عزم کیا،تاہم انسانی حقوق کے کارکنوں اور علاقائی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ریاض پر سنگین قیمتیں عائد کرنے سے گریزاں ہیں جس نے اس ملک کے حکمران محمد بن سلمان کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سزا سے بچنے کی حوصلہ افزائی کی ہے، جس میں اپنے مخالفین کو ٹھکانے لگانےجیسی چیزیں بھی شامل ہیں۔

ہل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت اس بات پر زور دیتی ہے کہ سعودی حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں وہ انسانی حقوق کے معاملے کو اٹھاتی رہتی ہے اور اس سلسلے میں واشنگٹن پوسٹ کے سعودی نژاد صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا معاملہ بھی اٹھاتا ہے جنہیں 2018 میں ایک سعودی قاتل اسکواڈ کے ذریعے ترکی میں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا تھا،ان کے قاتلوں کو اس ملک کے ولی عہد کی حمایت حاصل تھی، تاہم اس کے باجود بائیڈن واشنگٹن اور ریاض کے درمیان تعلقات کو بھی اہم سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جمعرات کو اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں سعودی سکریٹری آف سٹیٹ کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب دونوں ملک بہت اہم مسائل پر مل کر کام کر رہے ہیں جن میں آب و ہوا سے لے کر توانائی اور یمن اور ایران تک کے مسائل شامل ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وہ انسانی حقوق کے شعبے میں مسلسل پیش رفت کے بارے میں بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو ہمیں سعودی عرب سے دیکھنے کی امید ہے،تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کے اس قسم کے ریمارکس کو معمولی سمجھتے ہیں۔

درایں اثناانسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں حکومت مخالف افراد کو لاپتہ کرنے اور انہیں قید کرنے کا سلسلہ جاری ہےنیز سعودی جیلوں میں تشدد کے الزامات بڑے پیمانے پر رپورٹ کیے جا رہے ہیں جبکہ مبینہ جرائم کے لیے کئی دہائیوں کی قید کی سزائیں غیر متناسب ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

تحریک عدم اعتماد آسان مرحلہ نہیں ہے یہ ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیتی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید

?️ 2 مارچ 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد

صیہونی ریاست میں سیاسی بحران عروج پر

?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی ریاست میں سیاسی عدم استحکام بڑھتا جا رہا ہے، لیکوڈ

انسٹاگرام پر عریاں ویڈیوز و تصاویر کو چھپانے کے فیچر کی آزمائش

?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر عریاں ویڈیوز اور تصاویر

تیونس کی جانب سے نیتن یاہو اور گیلنٹ کو گرفتار کرنے کے حکم کا خیر مقدم

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: تیونس کے شہریوں نے گزشتہ روز صیہونیت مخالف مظاہرے کے

 بریکس ممالک غیرقانونی اور بلاجواز تجارتی دباؤ کا شکار ہیں:برازیلی صدر

?️ 10 ستمبر 2025 بریکس ممالک غیرقانونی اور بلاجواز تجارتی دباؤ کا شکار ہیں:برازیلی صدر  برازیل

بھارت سائبر دہشتگردی پر بھی اتر آیا، پاکستان نے وفاقی وزارتوں پر سائبر حملے ناکام بنادیے

?️ 29 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت آبی دہشتگردی کے بعد سائبر دہشت گردی

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بے روزگاری کی شرح 17.4 فیصد تک پہنچ گئی: سرکاری رپورٹ

?️ 30 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) ایک نئی سرکاری رپورٹ کے مطابق غیرقانونی طورپر بھارت

فلسطینی مجاہدین کا صیہونی فوجی گاڑی پر حملہ

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:نیوز میڈیا نے بتایا کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز نے اسرائیلی فوجی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے