?️
سچ خبریں:شام کے رکن پارلیمنٹ نے عراق اور شام میں داعشی دہشت گرد تنظیم کی بحالی کے لئے امریکی انتظامیہ کی نئی کوششوں کے بارے میں انتباہ دیا۔
شام کی پارلیمنٹ کے ممبر علی الصطوف نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ عراق اور شام میں داعشی دہشت گرد تنظیم کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شام اور عراق میں دہشت گردی کے تنازعات کے پیچھے بائیڈن حکومت کا ہاتھ ہے۔ الصطوف نے کہاکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ الجزیره، الحسکه، القامشلی اور شام کے صحرا میں کیا ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ان اقدامات کا مقصد خطے میں تفرقہ کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے داعشی دہشت گرد گروہ کو واپس لانا ہے، الصطوف نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے الحسکہ اور القامشلی کا محاصرہ کرنے کی کارروائیوں کے پیچھے ہے،انہوں نے امریکی سازشوں کے خلاف استحکام اور مزاحمت کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امریکی موجودگی سے چھٹکارا پانے کے لئے مزاحمت ہی واحد حل ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے عراق اور شام میں داخل ہوا تھا لیکن حقیقت کچھ اور ہی تھی جو زمینی حقائق سے ثابت ہو بھی ہو چکی ہےکہ امریکہ نے ان ممالک میں نہ صرف یہ کہ داعش کے خاتمہ کے کچھ کیا بلکہ اس دہشگرد تنظیم کے لیے سہلوت کاری کے فرائض انجام دیے ،جہاں دہشتگرد مزاحمتی تحریک کے چنگل میں پھنس جاتے تھے وہاں امریکہ ان کے لیے فرشتۂ نجات بن کر نازل ہوتاتھا جو سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق امریکہ عراق اور شام میں موجود اپنے کیمپوں میں داعشی دہشتگرد ں کو فوجی تربیت دیتا ہے اور ہر طرح سے ان کی حمایت کرتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ان ممالک میں رہ سکے اور ان کی دولت کو لوٹ کر اپنا اور اسرائیل کا پیٹ بھر سکے۔


مشہور خبریں۔
بشار اسد کا زوال ایک خطرناک اور غیر یقینی لمحہ ہے:جو بائیڈن
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے شام میں مرکزی حکومت کے
دسمبر
اسرائیلی وزارت جنگ میں اہم سیکورٹی بگ بے نقاب
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت جنگ کے ڈیٹا بیس میں محفوظ تقریباً تین
دسمبر
سندھ: ماہ رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کر دی گئی
?️ 3 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ میں فی الحال کورونا کےحوالے سے صورت حال کنٹرول
اپریل
مسجد الاقصی کی آزادی قریب ہے:حماس
?️ 20 جون 2021سچ خبریں:غزہ میں حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ
جون
کیا پیوٹن ہوں گے ایک بار پھر روس کے صدر
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: روسی فیڈریشن کے مرکزی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے
مارچ
غریب عوام کے لئے آج بڑا دن ہے:وزیر خزانہ
?️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سالوں
دسمبر
ہم امریکا کو افغانستان کیخلاف ہوائی اڈے نہیں دیں گے
?️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا
جون
پاکستان میں 10 ماہ میں خوردنی اشیاء کی درآمد 7 ارب ڈالر تک جا پہنچی
?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا خوراک کا درآمدی بل رواں مالی
مئی