?️
سچ خبریں:عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی کے خلاف واشنگٹن کی حالیہ جارحیت کے بارے میں عرب تجزیہ کار عطوان نے زور دیا کہ بائیڈن آگ سے کھیل رہے ہیں۔
معروف عرب تجزیہ کار اور رائے الیوم اخبار کے چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی کے خلاف امریکی صدر جو بائیڈن کے کہنے پر حالیہ امریکی جارحیت کے ردعمل میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بائیڈن آگ سے کھیل رہے ہیں جو خطے میں پیش آنے والی تیز رفتارصورتحال سے واضح طور پر لاعلمی ہے۔
یادرہے کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے پیر کی صبح شام – عراق سرحد پر واقع بوکمال علاقے میں الحشد الشعبی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،عراقی ذرائع کے مطابق شام عراق سرحد پر امریکی فوج کے حملے کے دوران الحشد الشعبی کے چار اہلکار شہید ہوئےتاہم امریکیوں کا دعوی ہے کہ انہوں نے یہ فوجی جارحیت دہشت گردی سے لڑنے کے مقصد سے کی ہے!۔
واضح رہے کہ الحشد الشعبی کے خلاف امریکی فوج کی نئی جارحیت اس وقت سامنے آئی جب اس ملک کی سیاسی جماعتیں اور تحریکیں عراقی سرزمین سے امریکیوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہی ہیں،قبل ازیں عراقی پارلیمنٹ ممبر ایوب الربیعی نےاس ملک میں امریکی فوجیوں کی مسلسل موجودگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی افواج کا عراق چھوڑنے کا ارادہ نہیں ہےجبکہ عراقی پارلیمنٹ کی قرارداد میں غیر ملکی افواج کے انخلا کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
اس سے قبل عراقی پارلیمانی اتحادفتح کے رہنما ہادی العامری نے بھی کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکیوں کے بارے میں ان کا مؤقف بالکل واضح ہے، ہمیں یقین ہے کہ امریکی فوجیوں کو عراق چھوڑنا چاہئے۔


مشہور خبریں۔
اسموگ: پنجاب کے 10 اضلاع میں ایک ہفتے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار
?️ 19 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر
نومبر
ایران کے حملوں کا صیہونی معیشت پر اثر
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں پر ایران کے میزائل حملوں اور جنگی حالات میں
اکتوبر
لاہور: عمران خان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ برقرار
?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
جنوری
امریکہ کب تک یوکرین جنگ کو بڑھاتا رہے گا؟
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ نے روس کے خلاف جوابی حملے جاری رکھنے کے
اگست
صیہونی معیشت کو بحال ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیل کے ایک بینک نے اعلان کیا ہے کہ غزہ
جنوری
سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیمی بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش
?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان بالا سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیمی
نومبر
صحافیوں کے خلاف صیہونیوں کے جرائم
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں صحافیوں کے خلاف قابض حکومت کے دانستہ
نومبر
دفاتر پر حملے ہوتے رہے تو پُرامن انتخابات کیسے ہوں گے؟ سعید غنی
?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ
جنوری