?️
سچ خبریں:پینٹاگون کے لیے ایک نئے چیلنج میں، ایک ماہ میں امریکی بحریہ کے تین ملاحوں نے خودکشی کر لی۔
یاہو نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکی بحریہ کے تین ملاح حالیہ ہفتوں میں نورفولک میں خودکشی کر چکے ہیں جبکہ مارک وارنر اور ٹم کین نامی دو امریکی قانون سازوں نے نومبر میں امریکی بحریہ کے ان تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
اس رپورٹ کے مطابق تینوں ملاح فوجی جہازوں کی دیکھ بھال کے لیے نورفولک نیول بیس اور بحالی کے محکمے میں کام کرتے تھے، تاہم امریکی فوج نے اب تک ان افراد کے بارے میں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
سینیٹر کین نے کہا کہ وہ اس خودکشی کے معاملے پر امریکی بحریہ کے کمانڈر سے براہ راست بات کریں گے،انہوں نے کہا کہ فوجی خودکشی کا مسئلہ ایک بڑا چیلنج ہے جس کا امریکی فوجی حکام کو اس وقت سامنا ہے۔
کین نے ایک بیان میں کہا کہ میں ان تین ملاحوں کی موت کے بارے میں بہت دل شکستہ ہوں لہذا سینیٹ کی آرمڈ سروسز سب کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے میری اولین ترجیحات میں سے ایک یہ یقینی بنانا ہے کہ ہماری مسلح افواج کے تمام ارکان کو ذہنی صحت کی خدمات تک رسائی حاصل ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پینٹاگون اس چیلنج کے بارے میں آگاہ کرے گا اور سالانہ دفاعی بجٹ بل کے ذریعے امریکی مسلح افواج کے لیے ذہنی صحت کے مزید وسائل فراہم کرنے کی کوشش کرے گا، یاد رہے کہ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ 8 ماہ قبل نورفولک میں قائم یو ایس ایس جارج واشنگٹن بیس کے تین ملاح ایک ہفتے کے اندر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
مشہور خبریں۔
افراط زر میں غیر متوقع کمی، حقیقی شرح سود 10.1 فیصد کی سطح پر آگئی
?️ 3 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) افراط زر میں غیر متوقع کمی نے
دسمبر
اسرائیل کے سامنے ایک نیا چیلینج
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حکام
نومبر
سعودی عرب کے نزدیک مفرور یمنی صدر کی حیثیت
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس میں یمن کے مستعفی و
اپریل
تحریک انصاف کے مزید 2 ارکان نے استعفی دے دیا
?️ 5 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے
اکتوبر
نیٹ فلیکس نے صارفین کے لئے گیمنگ سروس کا آغاز کر دیا
?️ 4 نومبر 2021کیلیفورنیا (سچ خبریں) دنیا بھر میں مقبول اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس نے
نومبر
برطانوی فوجی ایلیٹ خواتین کے لباس میں افغانستان سے بھاگنے پر مجبور
?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانوی سپیشل فورسز کے ایلیٹ سپاہیوں کو چیک پوسٹوں پر طالبان
ستمبر
قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے۔ وزیراعظم
?️ 10 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم
جون
پنجاب کے وزیر تعلیم نے اسکول کھولنے کا نوٹس جاری کر دیا
?️ 29 جولائی 2021 لاہور(سچ خبریں) وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے 2 اگست سے سکول کھولنے
جولائی