?️
اسلام آباد(سچ خبریں) بار بار ٹیرف میں اضافے اور آئی ایم ایف کی شرائط کی پیروی پر عوامی تنقید کا سامنا کرنے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بجلی کے صارفین سے ایندھن کے اضافی اخراجات کے لیے تقریباً 17 ارب روپے وصول کرنے کے لیے نظر ثانی شدہ منصوبہ تجویز کرنے کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی۔
وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کے اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے لئے قابل اہلیت کے معیار، سبسڈی اسٹرکچر اور پبلک-پرائیوٹ شراکت داری کی بھی منظوری دی گئی۔
ایک سمری میں پاور ڈویژن نے 300 یونٹ تک کا استعمال کرنے والے مقامی صارفین اور نجی زراعت کے صارفین سے رواں ماہ (مارچ) کے لیے 2.42 روپے فی یونٹ اضافی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی وصولی کی تجویز پیش کی، اسی طرح اس نے اپریل میں 300 یونٹ تک کا استعمال کرنے والے مقامی صارفین اور نجی زراعت کے صارفین سے 2.86 روپے فی یونٹ اضافی ایف سی اے اور دیگر تمام صارفین سے 1.098 روپے فی یونٹ کی تجویز پیش کی تھی۔
پاور ڈویژن نے اجلاس کو بتایا کہ پاور ریگولیٹر نے نومبر 2019 سے جون 2020 تک ایف سی اے کی وجہ سے ان اضافوں اگست اور ستمبر 2020 میں پہلے ہی تعین کیا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے قیمتوں کو بدستور برقرار رکھنے کے وزیر اعظم کے فیصلے کے مطابق ان سے وصول نہیں کیا جاسکا۔
پاور ڈویژن کی رائے تھی کہ ایف سی اے کو چارج کرنے میں تاخیر سے بجلی کے شعبے کو تقریباً 17 ارب روپے کے شارٹ دال کا سامنا ہوا۔
ای سی سی کے چند ممبران نے بار بار ٹیرف میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا جس میں گزشتہ ماہ 1.95 روپے فی یونٹ بیس ٹیرف اضافہ، اس کے بعد تقریبا 93 پیسے ایف سی اے شامل ہے۔
انہوں نے تجویز پیش کی کہ اس کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے صارفین کی مخصوص کیٹیگری میں مجوزہ وصولی کو پھیلانا چاہیے۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘تفصیلی بحث کے بعد کمیٹی نے فنانس اینڈ پاور ڈویژنوں کے سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے پر مزید غور کریں اور اگلی ای سی سی اجلاس کے سامنے ایک تازہ ترین تجویز پیش کریں’۔
ای سی سی نے ایک اور کمیٹی بھی تشکیل دی جس کی سربراہی وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کریں گے اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی، خزانہ، بجلی اور آبی وسائل کے سیکریٹریز اور واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی اور آزاد جموں و کشمیر حکومت کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ کمیٹی بقایاجات کی ادائیگی اور ریونیو کے معاملات کو طے کرنے پر 52 ارب روپے کے سبسڈی مختص کرنے کے معاملے پر غور کرے گی۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (این پی ایچ ڈی اے) کے چیئرمین نے درخواست گزاروں کے انتخاب کے لیے مطلوبہ اہلیت کے معیار، مکانات اور تعمیراتی شعبے کے لیے خصوصی مراعات پیکیج کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کے لیے کوسٹ سبسڈی کی ادائیگی کے طریقہ کار کو پیش کیا۔
ای سی سی نے سال کے آخر تک پہلے مرحلے کے دوران تعمیر کیے جانے والے ایک لاکھ ہاؤسنگ یونٹس کے مقابلے میں کوسٹ سبسڈی کے لیے اہلیت کے مقررہ معیار اور ادائیگی کے طریقہ کار کو منظوری دے دی۔
کمیٹی نے ہاؤسنگ اتھارٹی سے وزیر اعظم کے نظریے کے مطابق رہائشی ملکیت میں توسیع کے لیے سستے نرخوں پر ہاؤسنگ فنانس تک رسائی کو آسان بنانے کی اپیل کی جس سے کم سے درمیانی آمدنی والے افراد کو ان کی استطاعت کے مطابق کم لاگت رہائشی سہولیات حاصل کرنے کی سہولت دی جاسکے۔
جلاس میں نیاپاکستان ہاوسنگ ڈولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کم لاگت گھروں کی تعمیرکے لیے سرکاری اورنجی شعبے کی شراکت داری کے تحت پرکیورمنٹ معاہدوں کی اجازت سے متعلق سمری کی منظوری بھی دی گئی۔
اسی طرح اجلاس میں نیاپاکستان ہاوسنگ ڈولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گھروں کیلئے قرضہ جات کی سبسڈی سکیم کے کلیدی اشاریوں پرنظرثانی سے متعلق سمری کی منظوری بھی دی گئی جس کی سفارش سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی کی تھی۔


مشہور خبریں۔
شہادت طلبانہ کاروئیاں جنگ کا نقشہ کیسے بدلتی ہیں؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں تل ابیب میں ہونے
اکتوبر
جنگ بندی کیس اور دوحہ میں مذاکرات کا نیا دور
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز اور موساد کے سربراہ
جولائی
کیا امریکہ میں یہودی ریاست بنے گی؟
?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت میں سیاسی، سیکورٹی اور سماجی عدم استحکام کے بعد
ستمبر
فرانسیسی صدر کا صیہونیوں کی حمایت کرنے کا نیا انداز
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے غزہ کی پٹی میں صیہونیوں کے جرائم
اپریل
فلسطین: قبل از وقت پیدا ہونیوالے نوزائیدہ بچوں کی موت پر ارمینا خان رو پڑیں
?️ 20 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اسرائیل کی فلسطین پر بربریت جاری ہے اور اب
نومبر
مقبوضہ کشمیر میں ’غیر قانونی‘ اقدامات واپس لیے جانے تک بھارت سے مذاکرات ناممکن ہیں،
?️ 17 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم آفس نے شہباز شریف کے بیان
جنوری
مصری صدر کا صیہونی وزیر اعظم سے ملنے سے انکار
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن
دسمبر
حزب اللہ کے خوف سے تل ابیب گیس نکالنا بند کردے گا : صہیونی میڈیا
?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے کل پیر کو اعلان کیا کہ
ستمبر