?️
سچ خبریں:ویانا میں ہونے والے ایٹمی مذکرات کے سلسلہ میں ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایک ساتھ سب پابندیاں ہٹائی جائیں گی تبھی مذاکرات کامیاب ہوں گے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ، سینیئر مذاکرات کار اور ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ علی باقری نے جمعرات کے روز جاپان کی نیوز ایجنسی کیودو کو انٹرویو دیتے ہوئے واشگاف لفظوں میں کہا یہ پابندیوں کا خاتمہ قدم بقدم اور تدریجی نہیں ہوگا، انہوں نے یہ بات اس سوال کے جواب میں کہی کہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں تدریجی طور پر ہٹیں گی یا دفعی اور یکبارگی؟
انہوں نے پابندیوں کے خاتمے کی تصدیق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے تین دستاویزات تیار کی ہیں جن میں سے ابھی تیسری دستاویز مقابل فریقوں کو پیش نہیں کی گئی ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ویانا مذاکرات کے لئے ایران کی تیار کی گئی تیسری دستاویز جامع ایٹمی معاہدے کے بارے میں ہے جس میں ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی تصدیق کے سلسلے میں کچھ تجاویز پیش کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ ایران کا مذاکراتی وفد بدھ کے روز غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی مسائل کے سلسلے میں اپنی تجاویز پر مبنی دو دستاویزات فریق مقابل کو دے چکا ہے جس پر ابھی گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔
ویانا میں محو مذاکرات ایران کے نائب وزیر خارجہ نے مذکورہ دو دستاویزات کو مذاکرات میں ایران کی مکمل سنجیدگی کا مظہر قرار دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ چیٹ کو خفیہ رکھنے سے متعلق صارفین کے اہم خبر
?️ 11 اکتوبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے
اکتوبر
عمران خان نے تیز ترین اننگ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل 92 نیوز
دسمبر
بھارت افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے
?️ 20 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ نے افغانستان میں امریکی افواج کے
جون
مغربی کنارے میں آتش فشاں فعال
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے مغربی کنارے میں سمر ٹینٹ کے نام سے
ستمبر
بشریٰ بی بی کی درخواست منظور، بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم و
مئی
ڈالر کی قیمت میں اضافہ
?️ 8 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں) ایف اے پی کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق
ستمبر
بھارت پاکستان آبی کشیدگی؛ خطے پر دریائے سندھ کے معاہدے کی معطلی کا سایہ
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: بھارت نے پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد دریائے
مئی
عراقی انتخابات اور غیر ملکی اداکاروں کا کردار
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: عراق میں پارلیمانی انتخابات 10 نومبر کو منعقد ہو رہے
اکتوبر