?️
سچ خبریں:میڈیا نے صیہونی حکومت کی عبرانی زبان کی سب سے اہم یونیورسٹی کے تعلیمی احاطے میں آگ لگنے کی اطلاع دی۔
صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اتوار کی شام مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی سب سے اہم عبرانی یونیورسٹی میں آگ لگ گئی، یروشلم پوسٹ کے مطابق عبرانی یونیورسٹی آف یروشلم (قدس) نے اطلاع دی ہے کہ آگ کیمپس میں اور تعلیمی عمارتوں میں لگی ہے۔
یونیورسٹی نے ایک بیان میں قریبی عمارتوں میں رہنے والے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ احاطے سے باہر نہ نکلیں ، کیونکہ پولیس اور فائر فائٹرز ضروری کاروائیاں کررہے ہیں، یروشلم پوسٹ کے مطابق یونیورسٹی نے اس علاقے سے قریبی لوگوں کو بھی فوری طور پرچلے جانے کو کہا۔
واضح رہے کہ عبرانی یونیورسٹی اسرائیل کی ایک سب سے اہم یونیورسٹی ہے جو مقبوضہ شہر یروشلم میں واقع اسکوپس نامی پہاڑی کی چوٹی پر واقع ہے،یہ یونیورسٹی اسرائیلی حکومت کی آٹھ اہم یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔
واضح رہے کہ واقعے اور اس کے ممکنہ نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، ادھر ، صہیونی چینل 13 ٹیلی ویژن نے اتوار کے روز اطلاع دی کہ بن گوریون ہوائی اڈے کے قریب ایک زبردست آگ بھڑک اٹھی اور آگ بجھانے والے عملہ جائے وقوع کے قریب صہیونی بستی میں واقع مکانات کو خالی کر رہا ہے۔
صہیونی اخبار یدیؤتھ اہرنوت کی نیوز سائٹ نے بھی جائے وقوع کے قریب واقع مکانات میں آگ پہنچنے کے خدشات کے پیش نظران کے انخلاء کے بارے میں ایک فوری خبر میں لکھا کہ فائر فائٹنگ ٹیمیں اس خبر کے چھلنے تک آگ پر قابو نہیں پاسکی ہیں،تاہم ابھی تک آگ کی وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کی کوئی تفصیلات دستیاب ہیں نیز اس کی پہلی تصاویر ہی سوشل میڈیا پر دوبارہ شائع کی جا رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا آزادی اظہا رائے کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:امریکہ کی جا نب سے مزاحمتی تحریک اور اسلامی نشریاتی یونین
جون
اب ہماری فتح کی امیدین ختم ہو گئیں ہیں : صیہونی تجزیہ کار
?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: مشہور اسرائیلی تجزیہ کار نہم برنیا نے زور دے کر
اپریل
پولیٹیکو کا ٹرمپ پر امریکہ اور برطانیہ کے عدم اعتماد کا بیان
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: امریکہ اور برطانیہ کے درمیان نئے تجارتی معاہدے کا حوالہ
مئی
ڈونیٹسک میں کیمیکل پلانٹ کے قریب خوفناک دھماکہ
?️ 12 جون 2022سچ خبریں: مقامی میڈیا نے ہفتے کی شام مشرقی یوکرین میں خود
جون
ملکی زراعت بہترہورہی ہے کسانوں کوادائیگیاں ہورہی ہیں:وزیر اعظم
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شکئی اکنامک زون کے سنگ بنیاد کی تقریب
مئی
ٹرمپ کا نیتن یاہو پر غزہ اور شام میں پالیسی تبدیل کرنے کا دباؤ
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ ایکس ایس نے اسرائیلی اور امریکی حکام
دسمبر
آسٹریلیا کا امریکی کشتی میں بیٹھنے سے انکار! وجہ؟
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: واشنگٹن کے بحری اتحاد کو اس وقت ایک اور ذلت
دسمبر
ٹرمپ انتخابی مہم شروع کرنے کی تیاریوں میں
?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:ایک امریکی ویب سائٹ نے لکھا کہ اس ملک کے سابق
نومبر