?️
سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا ہے کہ ریاض کے یہ دعوے کہ یمن مکہ کو نشانہ بنا رہا ہے، اقوام کے جذبات کو متحرک کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ یمن کی قوم جس طرح مسجد الاقصیٰ کے دفاع کے لیے لڑ رہی ہے، اسی طرح بیت اللہ الحرام کے دفاع کے لیے بھی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے امریکہ میں جیفری ایپسٹین کے بڑے جنسی اسکینڈل کا حوالہ دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ شخص جو پوری بے شرمی کے ساتھ کعبہ کا غلاف ایپسٹین جیسے مجرم کے حوالے کرتا ہے، درحقیقت وہی مکہ اور اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کر رہا ہے۔
اسی طرح کے اظہار خیال میں، یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے بھی ریاض سے وابستہ میڈیا کی حالیہ تشہیر کے ردعمل میں کہا کہ یمن پر مکہ حملے کا الزام ایک بڑا جھوٹ ہے جسے سعودی حکومت نے اپنی پیہم فوجی شکستوں کو چھپانے کے لیے تراشا ہے۔
البخیتی نے مزاحمت کے فکری نظام میں مکہ، مدینہ اور قدس کے مقام کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ یمن کی قوم اور حکومت خود کو اسلامی مقدسات کے دفاع میں پیش پیش سمجھتی ہیں۔ یہ منطقی نہیں کہ وہ تحریک جو میدان جنگ میں مسلمانوں کے پہلے قبلہ کو صیہونیوں کے چنگل سے آزاد کرانے کے لیے لڑ رہی ہے، دوسرے قبلہ کی حرمت پر حملہ کرے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
گورنر ہاؤس میں تماشا نہیں عوام کیلئے کام کریں گے۔ نہال ہاشمی
?️ 18 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ گورنر ہاؤس
مارچ
وینزویلا کا امریکہ کے لیے نیا سفارتی نمائندہ مقرر
?️ 3 فروری 2026سچ خبریں: عارضی صدر ونزوئلا ڈیلسی روڈریگز نے فیلکس پلاسینسیا کو امریکا
فروری
شام میں امریکی قابضین کی حالت زار
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی اسلامی مزاحمتی گروہوں کے پے درپے حملوں کے نتیجے
جنوری
سرحدی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد طورخم بارڈر بند
?️ 7 ستمبر 2023خیبر پختونخوا:(سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے خلع خیبر میں طورخم کے مقام
ستمبر
الدہیشہ کیمپ پر صیہونیوں کا حملہ ؛ متعدد فلسطینی گرفتار
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں رام اللہ میں واقع الدہیشہ
جنوری
ہم چاہتے ہیں کہ اداروں کا وقار برقرار رہے:مریم نواز
?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم
مارچ
واٹس ایپ صارفین کی ایک اور بڑی مشکل حل
?️ 27 اگست 2021نیو یارک( سچ خبریں)پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی
اگست
متحدہ عرب امارات کے صدر کی فرانس کے صدر سے ملاقات
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے
جولائی