ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا مطلب ہمارے خلاف جارحیت ہے: حزب اللہ

حزب اللہ

?️

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیم نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی حتمی موقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
العربی الجدید کے مطابق حزب اللہ کے متعدد ذرائع نے موقف دہراتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم پہلے ہی ایران سے یکجہتی کا اعلان کر چکے ہیں اور ابھی تک اس معاملے میں کوئی نئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ان ذرائع نے جو نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے تھے، زور دے کر کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر کوئی بھی جارحیت حزب اللہ کے خلاف بھی تصور کی جائے گی۔
تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ حزب اللہ پیشگی فیصلے نہیں کرے گی بلکہ اس کا حتمی موقف صورتحال اور میدانی پیش رفت کے مطابق ہوگا۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بعض عناصر موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی اور من گھڑت بیانیے کے ذریعے حزب اللہ کے گردونواح کو اس کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان ذرائع نے لبنان کے قومی مفادات سے حزب اللہ کی وابستگی اور حساسیت پر بھی زور دیا۔ العربی الجدید نے انہیں ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا کہ شیخ قاسم نے ایران پر حملے کی صورت میں حزب اللہ کی فوجی مداخلت کے بارے میں کوئی حتمی اعلان نہیں کیا اور تمام امکانات کو کھلا چھوڑ دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ہمیں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی کی امید ہے: ٹرمپ

?️ 19 جون 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے لبنان سمیت تمام

صیہونی مسلح افواج کے سربراہ کا ناقابل یقین اعتراف

?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی مسلح افواج کے سربراہ نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے

سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کردیے

?️ 10 اکتوبر 2025اورکزئی: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے

یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے لیے امریکی سینیٹرز کا 70 بلین ڈالر کا منصوبہ

?️ 5 فروری 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے نمائندوں نے ایک جامع بل کی نقاب کشائی

ممنوعہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کو جاری شوکاز نوٹس پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

?️ 29 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں

ملک گیر احتجاج کا مقصد چوری شدہ مینڈیٹ کو ریورس کرانا ہے، رؤف حسن

?️ 2 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا

ایران جنگ کے بعد امریکی میزائلوں کے ذخیرے کے بحران پر سی این این کی رپورٹ

?️ 22 اپریل 2026 سچ خبریں:ایران کے خلاف حالیہ جنگ کے نتیجے میں امریکی وزارت

حماس کے پاس اب بھی سیکڑوں میزائل ہیں:صیہونی میڈیا کا اعتراف   

?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست کے سلامتی اداروں نے فلسطینی مزاحمتی تحریک کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے